امت نیوز ڈیسک //
پونچھ، 21 جولائی: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے کلسا بھینچ علاقے میں پیر کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک پرائمری اسکول میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا، زخمی طلباء کو فوری طور پر باہر نکالا گیا اور علاج کے لیے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
اہلکار نے بتایا کہ ایک طالب علم کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہیں اور انہیں ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
زخمی طلباء کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










