• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں ڈاکٹر پر حملہ، ڈاکٹروں کا احتجاج

ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں ڈاکٹر پر حملہ،ڈاکٹروں کا احتجاج

by امت ڈیسک
23/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : ایس ایم ایچ ایس اسپتال، سرینگر میں ایک ڈاکٹر کو تیماردار نے زور دار تھپڑ رسید کیا اور تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ ڈاکٹر زمین پر گر گیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں تیماردار نے ڈاکٹر پر کیوں ہاتھ اٹھایا؟ وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے، تاہم اسپتال کے 21 سیکنڈ سی سی ٹی کیمرہ فوٹیج میں تیماردار کی جانب سے وارڈ میں موجود ڈاکٹر کو تھپڑ مارتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی جموں میڈیکل کالج میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون تیمار دار نے اپنے رشتہ دار کی موت کے بعد خاتون ڈاکٹر پر حملہ کیا تھا۔

اس واقعے کے تناظر میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال کی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، ڈاکٹر عندلیب بشیر، سے بات کی جنہوں نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔‘‘ البتہ انہوں نے معاملے کے تئیں مزید خلاصہ نہیں کیا۔

اس واقعے کی گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مذمت کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ انہوں نے ’’قصوروار کے خلاف قانون کے تحت سخت سے سخت کارروائی‘‘ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ صرف ایک ڈاکٹر پر نہیں بلکہ پوری برادری پر حملہ ہے جو کہ 24 گھنٹے مریضوں کے علاج و معالجے اور خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا کہا کہ ’’عام شعبہ جات کے مقابلے میں شعبہ ایمرجنسی میں کام کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ چلینج سے بھرا رہتا ہے ایسے میں ہم ہر وقت ایک جنگی حالت میں مریضوں کا علاج کرتے ہیں، نازک حالت میں زندگی بچانے کا کام انجام دیتے ہیں اور روزانہ یہاں افراتفری سے نمٹتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمیں مار پیٹ، بدسلوکی اور تذلیل کے سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ‘‘

واقعے کے بعد ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شعبہ ایمرجنسی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف تیماردار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا بلکہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔ احتجاج میں شامل متاثرہ ڈاکٹر شاہنواز نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’میں ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر تعینات تھا، قریب چالیس سالہ مریض کا معائنہ کیا تاہم اس کے وائٹلز ریکارڈ نہیں ہو پائے اور اسے مزید طبی نگہداشت کے لئے ریفر کیا۔‘‘ ڈاکٹر شاہنواز کے مطابق: ’’محض دس یا پندرہ منٹ کے دوران مریض کی موت ہوئی اور تیماردار میرے پاس آیا اور مجھے تھپڑ رسید کیا۔‘‘ دریں اثناء، فوت ہوئے شہری کی موت کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا۔

ادھر، ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ تشدد نہ تو برداشت کیا جائے اور نہ ہی یہ رویہ جائز ہے۔ ہم ملوث شخص کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے اور اسپتال کے تمام اہم نگہداشت والے وارڈز خاص طور پر ایمرجنسی اور آئی سی یو زونز میں مناسب اور تربیت یافتہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی مانگ کرتے ہیں۔‘‘

دریں اثناء، جموں کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ ’’اس واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں ڈاکٹر پر حملہ، ڈاکٹروں کا احتجاج

Next Post

بھارت اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی ،وزیر اعظم برطانیہ کے دورے پر روانہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
بھارت اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی ،وزیر اعظم برطانیہ کے دورے پر روانہ

بھارت اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی ،وزیر اعظم برطانیہ کے دورے پر روانہ

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

اننت ناگ میں قصاب کے قتل کے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا

روس میں طیارہ حادثہ کا شکار 49 مسافر ہلاک

روس میں طیارہ حادثہ کا شکار 49 مسافر ہلاک

پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کارروائیاں جاری ہیں: جاوید احمد ڈار

پنچایتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کارروائیاں جاری ہیں: جاوید احمد ڈار

صحیح وقت آنے پر ریاستی درجہ ضرور بحال کیا جائے گا:اشوک کول

صحیح وقت آنے پر ریاستی درجہ ضرور بحال کیا جائے گا:اشوک کول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »