امت نیوز ڈیسک //
سری نگر / جموں و کشمیر کے وزیرا علیٰ عمر عبد اللہ نے ضلع کشتواڑ کے چسوٹی گاؤں میں بادل پھٹنے کے واقعے کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فوری امداد کے طور پر ایکس گریشیار پلیف کا اعلان کیا۔
عمر عبداللہ نے ہفتے کو ضلع کشتواڑ کے بادل پھٹنے سے متاثرہ گاؤں کا دور ہ کیا اور وہاں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور فوری امداد کے طور پر وزیر اعلی ریلیف فنڈ سے ایکس گر یشیا ریلیف کا اعلان کیا۔
ریلیف میں اس واقعے میں فوت ہونے والوں کے اہلخانہ کو 2 لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی ہونے والے کو ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمی ہونے والے کو 50 ہزار روپیے دئے جائیں گے۔
علاوہ ازیں مکمل تباہ ہونے والے ڈھانچوں کے لئے ایک لاکھ روپے جبکہ جن تعمیراتی ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ان کے لئے 50 ہزار روپیے اور جن تعمیراتی ڈھانچوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ان کو 25 ہزار روپے دئے جائیں گے۔
زیر اعلیٰ نے علاقے میں متاثرہ انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔











