امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 اگست: جموں و کشمیر کی کابینہ کا اجلاس جمعہ(22اگست) کو سول سیکرٹریٹ سری نگر میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخوں کی سفارش متوقع ہے، جو ایجنڈے کا ایک اہم نکتہ ہے۔
یہ کابینہ کی پہلی میٹنگ ہوگی جو حالیہ کشتواڑ اور کٹھوعہ میں بادل پھٹنے کے سانحات کے بعد منعقد کی جارہی ہے، جن میں متعدد جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان قدرتی آفات پر حکومت کا ردعمل اور متاثرین کی بازآبادکاری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ دیگر اہم معاملات پر بھی غور کرے گی جن میں سرکاری ملازمین کے بقایا ہاؤس رینٹ الاؤنس کی منظوری کی تجویز اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کی حکمت عملی شامل ہے۔
اجلاس میں لیے گئے فیصلے منظوری کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بھیجے جائیں گے۔ (کے این سی)










