امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 22 اگست : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کے روز قاضی گنڈ-اوڑی قومی شاہراہ پر راجاروانی اوڑی کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ آج ایک ڈمپر وہیکل اور لوڈ کیریئر کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
جاں بحق افراد کی شناخت لطیف احمد گنائی اور فیضان احمد گنائی ساکنہ گرکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ (جی این ایس)











