• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سیاسی جماعتوں نے معراج ملک کے خلاف پی ایس اے عائد کرنے کی شدید مذمت کی

سیاسی جماعتوں نے معراج ملک کے خلاف پی ایس اے عائد کرنے کی شدید مذمت کی

by امت ڈیسک
08/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں ایک بڑے انتظامی فیصلے کے تحت رکن اسمبلی (ایم ایل اے) معرج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایم ایل اے پر پی ایس اے عائد کیا گیا ہو۔

سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ معراج ملک کو متعدد ایف آئی آرز اور ڈیلی ڈائری (روزنامچہ) رپورٹس کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ ملک کے خلاف اب تک 18 ایف آئی آرز درج کیے گئے ہیں اور 10 روزنامچوں میں ان کا اندراج ہے۔

ڈوڈہ پولیس نے ایک ڈوزیئر تیار کر کے ڈوڈہ انتظامیہ کو ارسال کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’’ایم ایل اے نے ڈاکٹروں اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، نوجوانوں کو بھڑکایا اور ضلع میں ریلیف تقسیم کے دوران رکاوٹیں حائل کیں۔‘‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ معراج ملک کو پہلے ڈاک بنگلوو ڈوڈہ میں حراست میں رکھا گیا جہاں (ان کے ساتھ کسی قسم کی) ملاقات پر پابندی تھی، اور آج باضابطہ طور ان پر پی ایس اے عائد کرکے کارروائی انجام دی گئی۔ حکام کے مطابق ’’امن و قانون کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مزید افراد پر بھی پی ایس اے عائد کیا جا سکتا ہے۔‘‘

وہیں، عام آدمی پارٹی کے لیڈر و دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مہراج ملک کی حمایت میں ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ کیجریوال نے لکھا، کیا اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے اسپتال کا مطالبہ اتنا بڑا جرم ہے کہ ایک منتخب ایم ایل اے کو اس کے لیے جیل میں ڈال دیا جائے؟

کیجریوال نے مزید لکھا، معراج ملک عام آدمی پارٹی کے شیر ہیں۔ عوام کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے ہمیشہ لڑیں گے۔ جیل، دھمکیاں اور سازشیں۔۔۔ یہ سب عآپ کے کسی سپاہی کو کبھی نہیں ڈرا سکتے۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بیان
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مطابق ’’معراج ملک کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لینے کا کوئی جواز نہیں۔‘‘ نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ وہ ’’پبلک سیفٹی‘‘ کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں اور اس بدنام قانون کا استعمال کر کے ایک عوامی نمائندے کو حراست میں لینا غلط ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’اگر غیر منتخب حکومت اپنے اختیارات کو منتخب نمائندوں کے خلاف اس طرح استعمال کرے گی تو عوام جمہوریت پر کیسے اعتماد کریں گے؟

بی جے پی نے کیا خیر مقدم
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عآپ ایم ایل اے کو پی ایس اے کے تحت حراست میں لینے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان پریموکش سیٹھ نے کہا کہ ’’سیاست میں کچھ ایسے کمزور عناصر داخل ہو گئے ہیں جو عوام اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف گالی گلوچ اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں، جس سے سماجی ڈھانچے اور عوامی جذبات کو نقصان پہنچتا ہے۔‘‘

کمیونسٹ لیڈر کا ردعمل
سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور ایم ایل اے کولگام، ایم وائی تاریگامی نے بھی ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کی سخت مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اس قانون کو ’’سیاہ اور ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب رکن اسمبلی پر پی ایس اے لگانا انتہائی غلط روایت ہے۔ تاریگامی نے مطالبہ کیا کہ اس غیر منصفانہ اور سخت اقدام کو فوراً واپس لیا جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانہال میں قومی شاہراہ کے پل کے نیچے تین لاشیں برآمد، دو کمسن بچے شامل

Next Post

کلگام انکاؤنٹر: دو فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
کلگام انکاؤنٹر: دو فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

کلگام انکاؤنٹر: دو فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ، نتائج آج شام متوقع

نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ، نتائج آج شام متوقع

کولگام میں تصادم دوسرے روز میں داخل

کولگام میں تصادم دوسرے روز میں داخل

جموں۔سرینگر ہائی وے کی بحالی آخری مرحلے میں، شام تک ٹریفک بحال ہونے کی اُمید: حکام

جموں۔سرینگر ہائی وے کی بحالی آخری مرحلے میں، شام تک ٹریفک بحال ہونے کی اُمید: حکام

وہ لوگ جنہوں نے حضرت بل میں خلل ڈالا ان پر کوئی کارروائی نہیں، مگر ایم ایل اے کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیجا گیا: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

وہ لوگ جنہوں نے حضرت بل میں خلل ڈالا ان پر کوئی کارروائی نہیں، مگر ایم ایل اے کو پی ایس اے کے تحت جیل بھیجا گیا: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »