امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 8 ستمبر: کلگام کے گُڈر علاقے میں ہونے والے انکاؤنٹر میں شدید زخمی ہونے والے دو فوجی اہلکار پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک بیان میں فوج کی 15 ویں کور (چنار کور) نے لکھا:”چنار کور مادرِ وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے بہادر سپوت، صوبیدار پربھات گور اور لانس نائیک نریندر سندھو کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ ان کی جرات اور لگن ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔”
بیان میں مزید کہا گیا: انڈین آرمی ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل، اسی انکاؤنٹر میں دو ملی ٹینٹ مارے گیے جبکہ ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔











