• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رکن اسمبلی پر پی ایس اے کا اطلاق آئین کے منافی: ایم پی سنجے سنگھ

رکن اسمبلی پر پی ایس اے کا اطلاق آئین کے منافی: ایم پی سنجے سنگھ

by امت ڈیسک
10/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے واحد رکن اسمبلی معراج ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کیے جانے کے بعد سیاسی ہلچل کافی بڑھ گئی ہے۔ سیاسی بیانات، رد عمل، احتجاج اور مظاہروں کے بیچ بدھ کو عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ جموں پہنچے اور پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

سنجے سنگھ نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے معراج ملک عوام کے لیے اسپتال کی مانگ کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف پی ایس اے عائد کیا گیا، جو کہ سراسر ’’غیر جمہوری‘‘ قدم ہے۔ انہوں نے کہا ’’ایک منتخب عوامی نمائندے کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا، یہ آئین کے منافی اور جمہوریت کا قتل ہے۔‘‘

سنگھ کے ہمراہ عام آدمی پارٹی کے جموں و کشمیر انچارج اور سابق وزیر عمران حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی سپریمو اروند کیجریوال کی ہدایت پر وہ جموں آئے ہیں تاکہ کارکنان سے مشاورت کر کے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔ سنجے سنگھ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’یہ کہاں کا قانون ہے کہ کبھی اروند کیجریوال کو، کبھی منیش سسودیا کو، کبھی ستیندر جین کو اور اب معراج ملک کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔ حکومت عام آدمی پارٹی کو دبانے کے لیے تانا شاہی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ ڈوڈہ میں ایک میڈیکل سینٹر کو لے کر پیدا ہوئے تنازع اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے خلاف مبینہ نازیبا کلمات کے بعد ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے ایم ایل اے معراج ملک کو ’عوامی امن کے لئے خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے نہ صرف پی ایس اے نافذ کیا بلکہ انہیں کٹھوعہ جیل بھی روانہ کیا گیا۔

ادھر، معراج ملک پر پی ایس اے نافذ کیے جانے کے بعد ڈوڈہ سمیت خطہ چناب کے دیگر خطوں، وادی کشمیر اور جموں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، وہیں ڈوڈہ میں ضلع انتظامیہ نے چار یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی شخص کو اشتعال انگیز تقریر، نعرے بازی یا ہتھیار لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔ معراج ملک فی الوقت جموں و کشمیر اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے واحد رکن ہیں اور ان کی گرفتاری کے خلاف جموں سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ایس اے مہراج ملک پر محض حضرت بل واقعہ سے توجہ ہٹانے کے لیے عائد کیا گیا: محبوبہ مفتی

Next Post

ڈوڈہ کی صورتحال کے ذمہ دار ایل جی ہیں: مہراج ملک کی گرفتاری پر احتجاج کے بعد فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
ڈوڈہ کی صورتحال کے ذمہ دار ایل جی ہیں: مہراج ملک کی گرفتاری پر احتجاج کے بعد فاروق عبداللہ

ڈوڈہ کی صورتحال کے ذمہ دار ایل جی ہیں: مہراج ملک کی گرفتاری پر احتجاج کے بعد فاروق عبداللہ

کوکرناگ کے جنگل میں ریچھ کے حملے میں 28 سالہ چرواہا ہلاک

کوکرناگ کے جنگل میں ریچھ کے حملے میں 28 سالہ چرواہا ہلاک

کشمیر سے سیبوں کی برآمد کے لیے ریلویز نے مخصوص پارسل وین سروس شروع کی

کشمیر سے سیبوں کی برآمد کے لیے ریلویز نے مخصوص پارسل وین سروس شروع کی

عآپ لیڈران ،سنجے سنگھ اور عمران حسین سرینگر میں نظر بند، جمہوریت کے "قتل” کا الزام

عآپ لیڈران ،سنجے سنگھ اور عمران حسین سرینگر میں نظر بند، جمہوریت کے "قتل" کا الزام

ڈوڈہ میں رہائشی علاقے کے قریب پرُاسرار دھماکے سے خوف و ہراس

ڈوڈہ میں رہائشی علاقے کے قریب پرُاسرار دھماکے سے خوف و ہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »