امت نیوز ڈیسک
سرینگر، 28 ستمبر : شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملی ٹینٹوں مارنے کا دعویٰ کیا.
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ان ملی ٹینٹوں کو چیلنج کیا جو اس پار داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملی ٹینٹ حیدر پوسٹ کے نزدیک مارے گئے۔
ادھر علاقے میں تلاشی کارروائی جاری تھی جب تک یہ خبر موصول ہوئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جی این ایس)










