• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھاجپا  کے جھوٹے وعدے، مرکز کی بدعہدی نے لداخ میں احتجاج کو جنم دیا: طارق قرہ

بھاجپا کے جھوٹے وعدے، مرکز کی بدعہدی نے لداخ میں احتجاج کو جنم دیا: طارق قرہ

by امت ڈیسک
28/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 ستمبر: کانگریس نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی کے ’’جھوٹے وعدے‘‘ اور اس کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ’’بدعہدی‘‘ لداخ میں پیدا ہونے والی احتجاجی تحریک کی اصل وجہ ہے۔

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق قرہ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"یہ احتجاج بی جے پی کے منشور میں کیے گئے جھوٹے وعدوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے چھٹے شیڈول (آئین کے) کا وعدہ کیا تھا۔ یہ احتجاج دراصل اس بدعہدی اور پچھلے پانچ برس میں وعدوں کی عدم تکمیل کے خلاف ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی اپنے وعدوں پر قائم رہتی تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے۔
"لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے، اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور مکالمے کو سمت دینے کے بجائے یہ (بی جے پی) کانگریس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ اپنی بدانتظامی اور وعدوں کی عدم تکمیل کا ملبہ کانگریس پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،‘‘ قرہ نے کہا۔

ریاستی درجہ اور لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبے کے حق میں شروع ہوا احتجاج 24 ستمبر کو پرتشدد ہو گیا، جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک، جو اس احتجاج کی قیادت کرنے والوں میں شامل تھے، کو قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔

جے کے پی سی سی صدر نے کہا کہ کانگریس بدھ کو ہونے والی آگ زنی اور فائرنگ کی تائید نہیں کرتی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

وانگچک کی این ایس اے کے تحت گرفتاری کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں قرہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے احتجاج دبایا نہیں جا سکتا۔

"اگر حکومتِ ہند یہ سمجھتی ہے کہ وانگچک کو گرفتار کرکے اور انہیں یو ٹی سے باہر بھیج کر وہاں کے تشدد پر قابو پایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہے،‘‘ انہوں نے کہا۔

اس معاملے کو ’’انتہائی حساس‘‘ اور قومی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے قرہ نے کہا کہ شاید بی جے پی یہ حقیقت نظر انداز کر رہی ہے کہ لداخ دو دشمن ممالک — پاکستان اور چین — سے گھرا ہوا ہے۔
"چین پہلے ہی لداخ کی سرزمین میں داخل ہو چکا ہے۔ سونم اور مقامی رکن پارلیمان بھی یہ بات کہہ چکے ہیں۔ قومی سلامتی کو اہمیت دینے کے بجائے وہ اپنی انا اور ’استعمال کرو اور پھینک دو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔

قرہ نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ آج مقامی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، وہی وہ لوگ ہیں جنہیں بی جے پی اور مرکز نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا جشن منانے کے لیے ’’استعمال‘‘ کیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کانگریس کا وانگچک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وانگچک کے والد 1970 کی دہائی میں جموں و کشمیر حکومت میں نائب وزیر رہے تھے، لیکن 1987 میں ’’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘‘ کے الزام میں کانگریس سے معطل کر دیے گئے تھے۔

قرہ نے کہا”اس کے بعد سے ان کا کانگریس کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رہا۔ وانگچک کے تمام بھائی بہن بی جے پی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وانگچک کے ایک بھائی بی جے پی لیہ یونٹ کے نائب صدر ہیں،‘‘ ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بہار انتخابات کے ساتھ جموں و کشمیر میں ضمنی انتخابات کا اعلان متوقع

Next Post

بی سی سی آئی محسن نقوی کے خلاف کرے گی شکایت درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
بی سی سی آئی محسن نقوی کے خلاف کرے گی  شکایت درج

بی سی سی آئی محسن نقوی کے خلاف کرے گی شکایت درج

ہم لداخ کے لوگوں کے جائز مطالبوں کے ساتھ ہیں: آغا روح اللہ

ہم لداخ کے لوگوں کے جائز مطالبوں کے ساتھ ہیں: آغا روح اللہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سری نگر میں چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار، مال مسروقہ بر آمد: پولیس

کیس واپس لیے بغیر کوئی بات چیت نہیں’ — لیہہ اپیکس باڈی نے  حکومت سے مذاکرات سے انکار کیا

کیس واپس لیے بغیر کوئی بات چیت نہیں’ — لیہہ اپیکس باڈی نے حکومت سے مذاکرات سے انکار کیا

میرا فرض ہے کہ جموں و کشمیر کی تعمیر نو کروں، سیاست میں مشغول نہیں ہوں: وزیراعلیٰ عمر

صبر کا امتحان نہ لیا جائے ، ریاستی درجہ بحال کیا جائے : عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »