امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 8 اکتوبر: کشتواڑ رینج کے دو فوجی جنوبی کشمیر میں شدید برفباری اور طوفانی موسم کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ 6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی رات پیش آیا، جب بھارتی فوج کی ایک آپریشنل ٹیم شدید برفانی طوفان اور حد نگاہ ختم ہونے والی صورتحال (وائٹ آؤٹ) کا شکار ہوگئی۔
چنار کورپس نے ایک پوسٹ میں کہا کہ "6 اور 7 اکتوبر کی درمیانی رات کشتواڑ رینج کی ایک آپریشنل ٹیم کو جنوبی کشمیر کے پہاڑوں میں شدید برفانی طوفان اور وائٹ آؤٹ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔”
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ "اس کے بعد سے دو فوجیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ شدید تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے، تاہم خراب موسم کی وجہ سے کارروائی میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔”







