امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 9 اکتوبر: جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ نے جمعرات کو اسمبلی کے چوتھے اجلاس کا عارضی کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرورکے مطابق، اجلاس کا آغاز جمعرات 23 اکتوبر کو تعزیتی حوالہ جات کے ساتھ ہوگا۔ 24 اور 25 اکتوبر کو اجلاس نہیں ہوگا، جبکہ 24 اکتوبر کو راجیہ سبھا انتخابات ہوں گے۔ 26 اکتوبر کو تعطیل مقرر کی گئی ہے۔
اسمبلی میں 27 اور 30 اکتوبر کو حکومتی کارروائی پیش کی جائے گی، جبکہ 28 اکتوبر کو اراکینِ اسمبلی کے پرائیویٹ بلز اور 29 اکتوبر کو پرائیویٹ ممبرز کی قراردادیں زیرِ غور آئیں گی۔
اگر ضرورت محسوس ہوئی تو 31 اکتوبر کو بھی حکومتی کارروائی جاری رکھی جا سکتی ہے۔(کے این او)









