امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 4 اور 5 نومبر کو ہلکے درجے کے برف و باراں کا امکان ہے جس کے ساتھ ہی وادی کے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق اس دوران 4 نومبر کی رات کو کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں یکم نومبر سے 3 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 نومبر کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں 4 نومبر کی شام سے 5 نومبر کی دوپہر تک بارشوں کا امکان ہے۔









