امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 11 نومبر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سنہا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’’آج سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔‘‘
یہ میٹنگ دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے باہر کار دھماکے کے بعد بلائی گئی۔
میٹنگ میں سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ چندرکر بھارتی، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات، اسپیشل ڈی جی پی ایس جے ایم گلانی، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی نیتیش کمار اور آئی جی پی کشمیر زون وی کے برڈی نے شرکت کی۔










