امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : جموں و کشمیر میں منگل کو دو نشستوں پر منعقد ہوئے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح شروع ہوگئی، جس میں کشمیر کی بڈگام اسمبلی نشست پر ابتدا ہی سے نیشنل کانفرنس جبکہ نگروٹہ نشست پر دیویانی رانا کو سبقت حاصل ہے۔پہلے مرحلے کی گنتی میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سید محمود اپنے حریف پی ڈی پی کے آغا منتظر مہدی پر برتری لیے ہوئے ہیں۔
جبکہ نگروٹہ نشست پر بی جے پی کی دیوانی رانا پینتھرس پارٹی کے ہرش دیو سنگھ اور حکمران جماعت (این سی) کی امیدوار شمیم بیگم سے آگے ہے۔ بڈگام اور نگروٹہ حلقوں پر ووٹنگ 11 نومبر کو ہوئی تھی۔
بڈگام کی سیٹ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے گاندربل سیٹ برقرار رکھنے اور بڈگام نشست سے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی، جبکہ نگروٹہ کے رکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد وہاں انتخابات ضروری قرار پایا تھا۔









