امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 01 دسمبر: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پیر کے روز دہلی دھماکہ کیس کے سلسلے میں کشمیر بھر میں تقریباً 10 مقامات پر چھاپے مارے، ذرائع نے بتایا۔
ذرائع نے کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ این آئی اے نے دہلی دھماکہ کیس اور مبینہ وائٹ کالر ماڈیول کی تفتیش کے سلسلے میں جن مقامات پر چھاپے مارے ان میں مولوی عرفان احمد وگے، ڈاکٹر عدیل، ڈاکٹر مزمل اور عامر رشید کے رہائشی مکانات شامل ہیں۔
چھاپے شوپیان کے ناڈیگام اور پلوامہ کے کوئل، چاندگام، ملانگپورہ اور سمبورہ علاقوں میں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیمیں ایسے شواہد کی تلاش میں ہیں جو دہلی دھماکہ کیس یا اس میں مبینہ طور پر شامل وائٹ کالر نیٹ ورک سے جڑے ہو سکتے ہیں۔
این آئی اے اب تک اس کیس میں 6 افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ 10 نومبر کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے نزدیک کھڑی ایک کار میں ہونے والے طاقتور دھماکے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔(کے این او)











