• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دہلی فسادات کیس: سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا

دہلی فسادات کیس: سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا

by امت ڈیسک
05/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی فسادات کیس میں عمر خالد اور شرجیل امام سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس معاملے میں دیگر پانچ ملزمان گلفشہ فاطمہ، میران حیدر، شفا الرحمان، محمد سلیم خان اور شاداب احمد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کو مسترد کیے جانے کے فیصلے کو ملزمان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ ملک کی سکیورٹی سے جڑا ہوا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دیگر ملزمین کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا کیونکہ عمر خالد اور شرجیل امام سے ان کا معاملہ الگ ہے۔

جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجریا کی بنچ نے کہا کہ انہوں (عمر خالد اور شرجیل امام) نے مبینہ جرائم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ دونوں ملزمان کافی عرصے سے جیل میں ہیں، لیکن مقدمے کی سماعت میں تاخیر ‘ٹرمپ کارڈ’ کے طور پر کام نہیں کرتی ہے جو خود بخود قانونی تحفظات کو ہٹا دیتا ہے۔ اس سے آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہیں ہوتی اور نہ ہی قوانین کے تحت قانونی رکاوٹ کو ختم کرتی ہے۔

سپریم کورٹ سے اپنے بیٹے عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سید قاسم رسول الیاس کافی افسردہ نظر آئے۔ سپریم کورٹ کے احاطہ میں انھوں نے کہا کہ، میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، میں نے فیصلہ سن لیا ہے۔

ضمانت پانے والی گلفشہ فاطمہ کے وکیل ایس جاوید نے اپنے مؤکل کو ضمانت ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا، "ہمیں خوشی ہے کہ آج پانچ افراد کو ضمانت مل گئی، وہ ساڑھے پانچ سال بعد جیل سے باہر آئیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمر خالد اور شرجیل امام کے اہل خانہ کے لیے بہت بڑی راحت یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کو ایک سال بعد ضمانت کی درخواست دینے کی آزادی دی ہے، عدالت نے پولیس اور ٹرائل کو ہدایت کی ہے کہ کیس کو تیزی سے چلایا جائے، اور ایک سال کے اندر تمام گواہوں پر جرح کی جائے۔

عمر خالد، امام اور باقی ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور آئی پی سی کی دفعات کے تحت مبینہ طور پر فروری 2020 کے فسادات کے ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،۔ دہلی فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

یہ ملزمان، جنہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات سے انکار کیا ہے، 2020 سے جیل میں ہیں اور دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے امریکہ میں ہندوستانی سفیر ونے کواترا کو خط لکھا ہے کہ خالد کو ضمانت دی جائے اور "بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ، بروقت ٹرائل” کو یقینی بنایا جائے۔ خط میں 2020 دہلی فسادات کے سلسلے میں الزامات عائد کیے جانے والے خالد سمیت دیگر افراد کی طویل پری ٹرائل حراست کے بارے میں تشویش” کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

روسی تیل کی خریداری پر ٹرمپ کی بھارت کو وارننگ، ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

Next Post

بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کی

بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی عائد کی

لال قلعہ دھماکہ کیس: ملزم یاسر احمد ڈار کی این آئی اے تحویل میں 16 جنوری تک توسیع

لال قلعہ دھماکہ کیس: ملزم یاسر احمد ڈار کی این آئی اے تحویل میں 16 جنوری تک توسیع

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر سریش کلماڈی کا 81 سال کی عمر میں انتقال

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر سریش کلماڈی کا 81 سال کی عمر میں انتقال

لداخ دوبارہ جموں و کشمیر کا حصہ بنے گا: جاوید رانا

لداخ دوبارہ جموں و کشمیر کا حصہ بنے گا: جاوید رانا

برزُلہ، سرینگر میں شدید آتشزدگی کی واردات

برزُلہ، سرینگر میں شدید آتشزدگی کی واردات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »