امت نیوز ڈیسک //
جموں، 8 جنوری : حکومتِ جموں و کشمیر نے اعلان کیا ہے کہ یومِ جمہوریہ 2026 کی مرکزی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں منعقد کی جائے گی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر تقریبات کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، سول سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کی جانب سے جاری ایک سرکلر کے مطابق جموں میں تعینات تمام سرکاری افسران، اہلکاروں اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے ملازمین کو سرکاری ڈیوٹی کے تحت یومِ جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کے سربراہان اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے چیف ایگزیکٹوز نہ صرف اپنی شرکت کو یقینی بنائیں بلکہ اپنے ماتحت کام کرنے والے تمام ملازمین کی حاضری بھی یقینی بنائیں۔
یہ ہدایات ملک کے 76ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے اور بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔ [کے این ٹی]









