• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملی ٹنٹوں کی مدد کے الزام میں مزید پانچ سرکاری ملازمین برطرف

ملی ٹنٹوں کی مدد کے الزام میں مزید پانچ سرکاری ملازمین برطرف

by امت ڈیسک
13/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جموں و کشمیر میں ’’ریاستی و ملکی سالمیت کو لاحق خطرات‘‘ کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ملی ٹنٹوں کی مدد کے الزام میں مزید پانچ سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔ منگل کو جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق ان ملازمین کو آئینِ ہند کے آرٹیکل 311(2)(C) کے تحت سرکاری ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔

برطرف کیے گئے ملازمین میں ایک سرکاری استاد، محکمہ صحت و طبی تعلیم کا ایک لیب ٹیکنیشن اور ایک ڈرائیور، محکمہ جل شکتی کا ایک اسسٹنٹ لائن مین اور محکمہ جنگلات کا ایک فیلڈ ورکر شامل ہیں۔

ان تازہ برطرفیوں کے بعد 2021 سے اب تک آرٹیکل 311 کے تحت سرکاری ملازمت سے برطرف کیے گئے ملازمین کی تعداد 85 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر حکومت نے حال ہی میں نجی اداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو ملازمت یا کام دینے سے قبل پولیس سے ان کے ریکارڈ کی لازمی تصدیق کرائیں، جس کے نتیجے میں برطرف ملازمین کے لیے نجی شعبے میں بھی روزگار کے مواقع تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات ’’سرکاری نظام سے ملی ٹنٹ اثر و رسوخ ختم کرنے اور انتظامیہ کی ساکھ و شفافیت کو مضبوط بنانے‘‘ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ برطرفی کے احکامات میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق تحقیقات میں ان ملازمین کے لشکرِ طیبہ اور حزب المجاہدین جیسی ممنوعہ قرار دی گئی ملی ٹنٹ تنظیموں کے ساتھ روابط سامنے آئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے استاد محمد اسحاق کو لشکرِ طیبہ سے وابستہ بتایا گیا ہے، جس کے پاکستان میں موجود تنظیمی کمانڈروں سے مسلسل رابطوں کا الزام ہے۔ اس پر جموں کے ڈوڈہ میں ایک پولیس افسر کے قتل کی سازش میں شامل ہونے کا بھی الزام ہے، اور اسے اپریل 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے لیب ٹیکنیشن طارق احمد راہ پر حزب المجاہدین کے ساتھ روابط اور ایک مطلوب ملی ٹنٹ کو پاکستان پہنچانے میں مدد دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

محکمہ پی ایچ ای کے اسسٹنٹ لائن مین بشیر احمد میر کے گھر پر 2021 میں دو لشکرِ طیبہ کے ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔ تحقیقات کے مطابق وہ گریز ویلی میں تنظیم کا اوور گراؤنڈ ورکر تھا۔

اننت ناگ میں محکمہ جنگلات کے فیلڈ ورکر فاروق احمد بٹ پر بھی حزب المجاہدین سے وابستگی کا الزام ہے۔ وہ ایک سابق رکن اسمبلی کا ذاتی معاون بھی رہ چکا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اس نے سرکاری شناختی کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک مطلوب ملی ٹنٹ کو چیک پوسٹوں سے گزار کر اٹاری–واہگہ سرحد تک پہنچایا۔ فاروق کو 2024 میں گرفتار کیا گیا اور 2025 میں ضمانت ملی، تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اب بھی ملی ٹنٹوں اور ان کے ہمدردوں سے رابطے میں ہے۔

اسی طرح محکمہ صحت کے ڈرائیور محمد یوسف پر ملی ٹنٹوں سے مسلسل رابطے اور جیل میں بند ملی ٹنٹوں کو پاکستان سے رابطے کے لیے موبائل فون فراہم کرنے والے نیٹ ورک کی مدد کا الزام ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مساجد کی پولیس پروفائلنگ پر ایم ایم یو کا شدید اظہارِ تشویش

Next Post

JKBOSE نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 84 فیصد طلبہ کامیاب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
*دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا: حکام*

JKBOSE نے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 84 فیصد طلبہ کامیاب

JKBOSE نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 85 فیصد طلبہ کامیاب

JKBOSE نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 85 فیصد طلبہ کامیاب

کشمیر میں دسویں جماعت کے نتائج: طالبات نے طلبہ پر سبقت حاصل کرلی

کشمیر میں دسویں جماعت کے نتائج: طالبات نے طلبہ پر سبقت حاصل کرلی

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

کشمیر میں مذہبی علما کو ہراسانی کا سامنا، حکومت خاموش: محبوبہ مفتی

ایران میں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے ایڈوائزری، طلبہ اور زائرین کو ملک چھوڑنے کا مشورہ

ایران میں مقیم بھارتی شہریوں کے لیے ایڈوائزری، طلبہ اور زائرین کو ملک چھوڑنے کا مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »