• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سینئر صحافی نثار پیرزادہ کی رحلت پر وائس آف ویکلی کشمیر کا تعزیتی اجلاس منعقد

سینئر صحافی نثار پیرزادہ کی رحلت پر وائس آف ویکلی کشمیر کا تعزیتی اجلاس منعقد

by امت ڈیسک
15/01/2026
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سینئر صحافی، اردو صحافت کی معتبر آواز اور ہفتہ روزہ کشمیر ٹرولر کے مدیر اعلیٰ نثار پیرزادہ کی رحلت پر وائس آف ویکلی کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تنظیم کے کارڈی نیٹر شکیل آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرحوم نثار پیرزادہ کی صحافتی خدمات کو تفصیل کے ساتھ یاد کیا گیا اور انہیں ایک باوقار، روشن مزاج، باہمت اور ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہنے والی جری صحافتی شخصیت قرار دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم نے صحافت کو محض پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ سمجھ کر انجام دیا اور تمام عمر حق، دیانت اور اصول پسندی کی مثال قائم کی۔

شرکائے اجلاس نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ نثار پیرزادہ اردو صحافت کا ایک مضبوط ستون تھے، جنہوں نے مشکل حالات میں بھی قلم کی حرمت کو برقرار رکھا۔ ان کی تحریروں میں سماجی شعور، عوامی درد اور بے لاگ سچائی نمایاں ہوتی تھی، جو آنے والی نسلوں کے صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

تعزیتی اجلاس میں وائس آف ویکلی کشمیر کے تمام معزز و مکرم ممبران نے شرکت کی، جن میں محمد شاہد ڈار، معرالدین فراز، ارشد میر، شبنم فیاض، منظور احمد بابا، فیاض احمد میر، سلام الدین بجاڈ، شفیق احمد، محمد روف خان، خالد وانی، عبدالرشید وار، عاصم فاروق,الطاف حسین اور بلال احمد درزی شامل تھے۔

اجلاس میں اس امر پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا گیا کہ آج کا صحافی شدید معاشی اور سماجی مشکلات سے دوچار ہے، اور اربابِ اقتدار کو چاہیے کہ وہ صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود، تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، تاکہ جمہوریت کے چوتھے ستون کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر مرحوم نثار پیرزادہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلے کی دعا مانگی گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایران میں جموں و کشمیر کے باشندوں کے تحفظ کی یقین دہانی: عمر عبداللہ

Next Post

بارہمولہ بینک برانچ میں رائفل کے حادثاتی فائر سے خاتون زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
بارہمولہ بینک برانچ میں رائفل کے حادثاتی فائر سے خاتون زخمی

بارہمولہ بینک برانچ میں رائفل کے حادثاتی فائر سے خاتون زخمی

ایران میں مقیم جے کے کے باشندوں اور طلبہ کے لیے رابطہ افسر مقرر

ایران میں مقیم جے کے کے باشندوں اور طلبہ کے لیے رابطہ افسر مقرر

ہم مستقبل کی جنگوں کی تیاری کر رہے ہیں، خود انحصاری کے لیے دیسی سازوسامان ناگزیر: آرمی چیف

ہم مستقبل کی جنگوں کی تیاری کر رہے ہیں، خود انحصاری کے لیے دیسی سازوسامان ناگزیر: آرمی چیف

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »