امت نیوز ڈیسک //
کشتواڑ، 18 جنوری:ضلع کشتواڑ کے چھاترو کے سونار علاقے میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم کے دوران تین فوجی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے ایئرلفٹ کیا گیا، جبکہ ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔
حکام کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے خفیہ اشارے کے بعد علاقے میں گھیرا بندی اور تلاشی کارروائی کی، جس پر ملی ٹنٹوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، اور تبادلہ فائرنگ جاری رہا۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرا مزید سخت کر دیا ہے اور آپریشن کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی نفری بھی پہنچائی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن جاری ہے اور صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔










