امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ، 5 جون: جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں جمعہ کے روز چھ روز سے لاپتہ ایک شخص کی لاش لیدر ندی سے برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے، جو گزشتہ چھ دنوں سے لاپتہ تھے۔ ان کی لاش پہلگام کے آماد علاقے میں لیدر ندی میں دیکھی گئی، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ندی سے باہر نکالا۔
محمد اشرف کی گمشدگی کے بعد متعلقہ حکام نے تلاش مہم شروع کی تھی، تاہم جمعہ کو ان کی لاش برآمد ہونے سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
پولیس نے لاش کو قانونی و طبی کارروائیوں کے لیے منتقل کر دیا ہے اور موت کے اسباب جاننے کے لیے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
(کے این سی)






