• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں ڈیڑھ سو فلموں اور ویب سریز کی شوٹنگ کی منظوری

جموں و کشمیر میں ڈیڑھ سو فلموں اور ویب سریز کی شوٹنگ کی منظوری

by امت ڈیسک
24/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے 150 فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔ فلم ڈیولپمنٹ کونسل کے افسر کے مطابق جے اینڈ کے فلم ڈیولپمنٹ کونسل (جے کے ایف ڈی سی) کو بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلم سازوں سے فلموں کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے 500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ "اب تک 150 فلم سازوں کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کی اجازت دی جا چکی ہے، جب کہ چند فلموں کی شوٹنگ یہاں ہو چکی ہے، کچھ نئی فلمیں آنے والے ہفتوں میں فلمائی جائیں گی۔ درخواستیں وصول کرنے اور اجازت دینے کا عمل ایک مسلسل عمل ہے۔”

اُن کا مزید کہنا تھا کہ”ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بڑے بینرز آنے والے مہینوں میں فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کریں گے۔ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی۔ نیشنل جیوگرافی کی ٹیم نے بھی کشمیر میں اپنی فلم کی شوٹنگ کی۔ ڈاکیومنٹری فلموں سے لے کر فیچر فلموں تک بڑے بینرز اب جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں شوٹنگ میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔” فلم کونسل کے ایک اور آفسر نے بتایا کہ پنجاب کے بہت سے پروڈیوسرز بھی موسم خزاں اور سردیوں میں اپنے میوزک ویڈیوز کی شوٹنگ میں یہاں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ (PGSA) 2011 کے تحت اجازت کے نظام کو لایا ہے۔ اس کے مطابق انتظامیہ کو ایسے پروڈیوسروں کو اجازت دینی ہوگی جو 30 دنوں کے مقررہ وقت کے اندر جموں و کشمیر میں شوٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جموں و کشمیر فلم ڈیولپمنٹ کونسل نے بغیر کسی پریشانی کے شوٹنگ کی سہولت کے لیے سنگل ونڈو میکانزم شروع کیا ہے۔ فلم ساز jkfilm.jk.gov.in پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر سال 1989 تک فلم سازوں کے لیے شوٹنگ کا ترجیحی مقام تھا لیکن بعد میں نامساعد حالات کی وجہ سے یہاں فلموں کی شوٹنگ کا سلسلہ بند ہوگیا جو اب رفتہ رفتہ بحال ہونے لگا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ریور پولیس نے دو لڑکوں کو دریائے جہلم میں ڈوبنے سے بچا لیا

Next Post

سرکاری عہدے کا غلط استعمال، کرائم برانچ کشمیر نے انجینئر کو گرفتار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

سرکاری عہدے کا غلط استعمال، کرائم برانچ کشمیر نے انجینئر کو گرفتار کیا

سوپور میں آتشزدگی کی بھیانک واردات ، کم از کم چار مکان خاکستر

سوپور میں آتشزدگی کی بھیانک واردات ، کم از کم چار مکان خاکستر

نیشنل کانفرنس سبھی نوے اسمبلی حلقوں پر انتخاب لڑے گی؟

نیشنل کانفرنس سبھی نوے اسمبلی حلقوں پر انتخاب لڑے گی؟

پی اے جی ڈی کا قیام انتخابات سے بڑے مقصد کیلئے کیا گیا

پی اے جی ڈی کا قیام انتخابات سے بڑے مقصد کیلئے کیا گیا

امریکا کا 25 سال بعد سوڈان میں سفیر تعینات

امریکا کا 25 سال بعد سوڈان میں سفیر تعینات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »