امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ناراپورہ میں نامعلوم بندوق بردار نے ایک شخص پر فائرنگ کی اور اسی علاقے میں ایک شخص گولیوں سے چھلنی حالت میں مردہ پایا گیا۔
شوپیاں : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ناراپورہ میں نامعلوم بندوق بردار نے ایک شخص پر فائرنگ کی۔ اسی علاقے سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش کو برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 30 سالہ منظور احمد نانگرو ولد غلام محمد نانگرو ساکن ہنجن، راج پورہ، پلوامہ کی لاش شوپیان کے ایک باغ میں گولیوں سے چھلنی مشتبہ حالت میں ملی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










