• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ اور ہند پاک سرحدوں پر تعینات فوج کو ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دینے کی کھلی چھوٹ حاصل

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
26/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف عزم کے ساتھ لڑ رہی ہے لیکن ان کے دل میں پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ کے بارے میں ایک کسک ہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا بھی فیصلہ اسی وقت ہوجانا چاہئے تھا۔

پیر کو ہماچل پردیش میں مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداکے کبوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ایک پروگرام میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں اور اب دشمن کو اس کے ٹھکانے پر جا کر مارا جا رہا ہے۔

ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائیاں چلائی جاتی رہی تھیں۔ افواج نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی نئی حکمت عملی پر کام کیا۔ ہم نے سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کرکے دکھائی ہے۔ہم نے حال ہی میں 1971 کی جنگ میں فتح کی گولڈن جوبلی منائی ہے۔

1971 کی جنگ تاریخ میں کسی بھی قسم کی جائیداد، حقوق یا طاقت کی بجائے انسانیت کے لیے لڑی جانے والی جنگ کے طور پر یاد رکھی جائے گی,ایک کسک رہ گئی۔ کاش پی او کے پر فیصلہ اسی وقت ہوگیا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی کسی ملک کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن اگر ہندوستان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تو ہم نے منہ توڑ جواب بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان امن پسند ملک ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم کسی قابل نہیں ہیں۔ ہندوستان اس عظیم حکمران بھرت سے تحریک لیتا ہے جو منہ میں ہاتھ ڈال کر شیروں کے دانت گنتے تھے۔ آج ہمارے وزیر اعظم اپنے ہاتھ سے تیندوے چھوڑتے ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے آزادی کے امرت تہوار میں خود انحصاری کا عہد لیا ہے۔

اس امرت مہوتسو میں جہاں ملک اپنے مجاہد آزادی، انقلابیوں، بہادر سپاہیوں، ہیروز، مہاویروں اور پرم ویروں کو یاد کر رہا ہے، وہیں اگلے 25 سالوں کے لیے اہداف بھی طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں جو ہمارے تمام امن پسند اور دوست ممالک کو تحفظ اور اعتماد کا احساس دلائے گا لیکن جو ممالک ہندوستان کو نقصان پہنچانے یا اس پر کام کرنے کی سوچتے ہیں، انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہماچل پردیش نے پچھلے کچھ سالوں میں ایک نئی شناخت بنائی ہے اور اگر ہم اس کی اصلیت پر نظر ڈالیں تو ہمیں وہی آئیڈیل نظر آئیں گے جو مجاہد آزادی لیکر چلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے سابق فوجی ہمارے ملک اور معاشرے کا اثاثہ ہیں۔ مادر وطن کی خدمت میں آپ کی قربانیوں کی کوئی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی۔

ہمارے دل میں اپنے بہادر سپاہیوں کا احترام صرف ان کی خدمت تک نہیں ہے بلکہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہے۔ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہے گی کہ ہم آپ سب کے لیے بہتر سے بہتر کام کر سکیں اور اس کے لیے ہم پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بہت اہم ہے اور اس کے پیش نظر حکومت وہاں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مضبوط بنانے کی سمت تیزی اور مضبوط طریقے سے کام کر رہی ہے۔

آزادی کے امرت دورمیں دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ کئی بڑی تبدیلیاں بھی کی جارہی ہیں۔ تینوں خدمات کو تقریباً مکمل طور پر خواتین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں خواتین کو مستقل کمیشن دیا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرحدی علاقوں میں آبادیاتی تبدیلیوں کو تشویشناک ، سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ضرورت :امت شاہ

Next Post

ہندوستان میں رہنے والا ہر کوئی ہندو: موہن بھاگوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
ہندوستان میں رہنے والا ہر کوئی ہندو: موہن بھاگوت

ہندوستان میں رہنے والا ہر کوئی ہندو: موہن بھاگوت

کولگام جھڑپ میں غیر مقامی عسکریت پسند ازجان

کولگام جھڑپ میں غیر مقامی عسکریت پسند ازجان

پی ایم مودی ٹوکیو پہنچے، اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا سے ملاقات کی

پی ایم مودی ٹوکیو پہنچے، اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا سے ملاقات کی

جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونا جانی نقصان سے زیادہ خطرناک؟ وزیر خارجہ کا سوال

جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونا جانی نقصان سے زیادہ خطرناک؟ وزیر خارجہ کا سوال

امیت شاہ کا دورہ کشمیر، ڈی جی نے سیکورٹی انتظامات کا لیا جائزہ

امیت شاہ کا دورہ کشمیر، ڈی جی نے سیکورٹی انتظامات کا لیا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »