امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے 6ویں انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کیا اور 5جی سروسز کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پرگتی میدان میں نمائش کا معائنہ کیا۔ انڈیا موبائل کانگریس پروگرام 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ انڈیا موبائل کانگریس 2022 کو اس کی آفیشل ایپ سے بھی براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔
اس پروگرام میں 5جی نیٹ ورک کے استعمال کے بارے میں بھی جانکاری دی جائیں گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈیا موبائل کانگریس پہلی بار 2017 میں شروع ہوئی تھی۔ پچھلے دو سالوں سے انڈیا موبائل کانگریس کو ورچوئل کرایا جا رہا تھا۔ 5جی ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 1 سے 4 اکتوبر تک 4 روزہ انڈیا موبائل کانگریس پروگرام کا انعقاد کیا جیا رہا ہے۔اس دوران ریلائنس جیو سے مکیش امبانی، ایئرٹیل کے سنیل متل اور ووڈافون کے کمار منگلم برلا کے ساتھ ساتھ آئی ٹی وزیر اشونی بھی موجود تھے۔ جیو اور ایئرٹیل بھارت میں 5جی خدمات شروع کرنے والی پہلی کمپنیاں ہوں گی۔ ابتدائی طور پر 5جی سروس صرف منتخب شہروں میں دستیاب ہوگی، جس میں اگلے سال تک توسیع کی جائے گی۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ‘ہم نے جو کچھ دکھایا ہے اس پر ہمیں بہت فخر ہے۔ میں سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کو یقین دلانا چاہوں گا کہ ہم اس کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انڈین موبائل کانگریس اب ایشین موبائل کانگریس اور گلوبل موبائل کانگریس بنے گا۔ انہوں نے سب کا ڈیجیٹل ساتھ اور سب کا ڈیجیٹل وکاس کا نعرہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 5G کنیکٹوٹی ٹیکنالوجی کی اگلی نسل ہے۔









