امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بارہمولہ دورے کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے ایک حکم نامے کے مطابق سرینگر، بارہمولہ اور اوڑی سے آنے والی گاڑیوں کے لیےفروٹ منڈی سوپور کے راستے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مذکورہ شہروں سے آنے والے گاڑیاں فروٹ منڈی سوپور کے راستے سے جائیں اور واپس بھی اسی راستے سے ہوں گی۔
دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بارہمولہ میں پانچ اکتوبر کو ایک میگا ریلی کرنے والے ہیں اور اس سلسلے میں آج ٹریفک پولیس کی جانب یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ۔










