• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گذشتہ حکومتوں نے کڑا رخ اختیار کیا ہوتا تو کشمیر میں ایسے حالات نہیں ہوتے: کویندر گپتا

جموں وکشمیر کی سیاسی تصویر بدلنے والی ہے، این سی، پی ڈی پی اور کانگریس نے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں / رویندر رینا

by امت ڈیسک
07/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے صدر رویندر رینا نے جمعے کے روز کہا کہ ستر سالوں سے نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے لوگوں کو کافی زخم دئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی، کانگریس اور نیشنل کانفرنس لوگوں کے ہمدرد نہیں بلکہ سب سے بڑے دشمن ہیں۔فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہاکہ این سی سرپرست انسانی حقوق کی پامالیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ کا دورے جموں وکشمیر کامیاب رہا ہے۔اْن کے مطابق وزیر داخلہ نے دورے کے دوران مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کی جس دوران جتنے بھی مسائل اْبھارے گئے اْنہیں حل کرنے کا یقین دلایا گیا۔

موصوف صدر نے کہا:’میں جموں وکشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جنہوں نے راجوری اور بارہ مولہ میں عوامی ریلیوں کو کامیاب بنایا‘۔انہوں نے کہاکہ جتنے جموں کے لوگ حب الوطنی سے سرشار ہے اس سے زیادہ کشمیر کے لو گ بھی بھارت سے محبت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے تین روزہ دورے کے بعد جموں وکشمیر کی سیاسی تصویر اب بدلنے والی ہے۔مسٹر رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ستر سالوں تک پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے راج کیا اور اس دوران بہت سارے مسائل کو بھی جنم دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھاجپا ڈیلی ویجروں سمیت سبھی مسائل کو ایک ایک کرکے حل کرئے گی۔ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے ریندر نے کہاکہ میں فاروق صاحب کو بتا دینا چاہتاہوں کہ پچھلے ستر سال کے دوران آپ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقو ق پر شب خون مارا ہے۔

اْن کے مطابق یہی لوگ انسانی حقوق کی پامالیوں میں بھی براہ راست ملوث رہے ہیں۔رویندر رینا نے کہاکہ پی ڈی پی، این سی اور کانگریس نے لوگوں کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اْنہیں کافی زخم دئے لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

بی جے پی صدر کے مطابق ہمارا نعرہ سب کا ساتھ، سب کا وشاس اور سب کا وکاس ہے اور اس پر ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اُن کے مطابق بی جے پی نے لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے ہیں اُنہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

رویندر رینا نے کہاکہ اس بار پچاس کے پار ہمارا نعرہ ہے اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتاپارٹی اپنے بل بوتے پر حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے خاتون سمیت چھ افراد کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے آئی ای ڈی، پستول اور ممنوع نشیلی اشیاء ضبط کی /پولیس

Next Post

مودی سرکار عسکریت کے خلاف زیرو ٹالرنس پر کار بند ،جموں کشمیر میں بی جے پی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی/ امیت شاہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
امیت شاہ کا دورہ جموں وکشمیر: کیا بھاجپا نے الیکشن مہم شروع کر دی؟

مودی سرکار عسکریت کے خلاف زیرو ٹالرنس پر کار بند ،جموں کشمیر میں بی جے پی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی/ امیت شاہ

ڈبلیو ایچ او الرٹ: گھبرانے کی ضرورت نہیں‘دوا صرف گےمبیا کیلئے تھی:نگہت اندرابی

ڈبلیو ایچ او الرٹ: گھبرانے کی ضرورت نہیں‘دوا صرف گےمبیا کیلئے تھی:نگہت اندرابی

کپواڑہ میں گاڑی کی زد میں آکر ایس پی او جاں بحق

کپواڑہ میں گاڑی کی زد میں آکر ایس پی او جاں بحق

عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوارکوہوگی

عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل اتوارکوہوگی

سوپور میں حادثاتی گولی چلنے سے فوجی اہلکار کی موت

جارکھنڈ میں گریز کا سی آر پی ایف اہلکار گولی لگنے سے ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »