امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:پولیس نے عصمت دری، بلیک میلنگ اور دھمکانے کے معاملہ میں تیسرے شخص کو پولیس نے گرفتار کیا۔گرفتار شخص کی شناخت اننت ناگ کے رہنے والے شوکت احمد راگو ولد محمد خلیل راگو کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شوکت احمد رگو خود ساختہ صحافی ندیم ناڈو کا قریبی ساتھی ہے اور وہ محکمہ جل شکتی میں کام کرتا ہے۔
اس سے قبل ندیم ناڈو کے ایک اور ساتھی سلمان شاہ کو بھی چند روز قبل پولیس نے گرفتار کیا گیا۔ اس معاملہ میں ابھی تک ندیم ناڈو سمیت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں ندیم ناڈو کو سرینگر ڈسٹرکٹ پولیس نے 27 سالہ یونیورسٹی ٹیچر کی جانب سے عصمت دری، جنسی استحصال، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کی شکایت درج کرنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا ۔ اس کے خلاف ویمنز سیل پولیس اسٹیشن میں 30 ستمبر کو الزامات کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔کئی روز بعد ندیم کا قریبی ساتھی سلمان شاہ بھی اننت ناگ سے گرفتار کیا گیا، جو ایک مقامی نیوز ایجنسی کے ساتھ منسلک تھا۔









