امت نیوز ڈیسک //
نائد کھائی بانڈی پورہ کی ایک طالبہ راجستھان میں یونیورسٹی کے ہاسٹل کمرے میں رسی سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی ایک 21 سالہ طالبہ راجستھان میں یونیورسٹی کے ہاسٹل میں لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے گاو ں نائدکھائی کی لڑکی، جو راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی میں ریڈیولاجی پڑھ رہی تھی، آج صبح اپنے ہاسٹل کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ راجستھان کے چتور گڑھ ضلع کے گنگرار پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ متوفی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نرسنگ طالبہ بھی گزشتہ ہفتہ کو پنجاب نرسنگ کالج میں اپنے ہاسٹل کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔








