امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی مشتبہ جنگجوو¿ں کے ہاتھوں ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حرکت کے مرتکبین کو بخشا نہیں جائے گا۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز مشتبہ جنگجووں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر جان بحق کر دیا۔منوج سنہا نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شوپیاں میں دہشتگردوں کا پورن کرشن بٹ پر حملہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ (اس حرکت) کے مرتکبین اور دہشت گردوں کو مدد کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی‘۔(یو این آئی)








