• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی او کے سے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا، راجناتھ سنگھ

پی او کے سے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا، راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
27/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

بڈگام: مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو واپس لانے کے متعلق پارلیمنٹ میں منظور کی گئی 1994 کی قرار داد کو نافذ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان زیر قبضہ کشمیر(پی او کے) کے ہر شہری کے درد کو محسوس کرتا ہے جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے۔بتادیں کہ پارلیمنٹ میں 22 فروری 1994 کو ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس کے قبضے والے کشمیر کے حصے کو خالی کرے۔

پی او کے کو واپس لانے کے متعلق منظور شدہ قرار داد کو نافذ کیا جائے گا، راجناتھ سنگھموصوف وزیر دفاع نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو بڈگام میں 76 ویں انفنٹری دن کے موقعہ پر فوج کے زیر اہتمام ‘شوریہ دیوس‘ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ’بھارت، پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کے درد کو محسوس کر رہا ہے جہاں لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے۔ پاکستانی حکومت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں نفرت کے بیچ بو رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے جب وہاں لوگ بڑے پیمانے پر آواز بلند کریں گے۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان زیر قبضہ کشمیر بشمول گلگت اور بلتستان کو واپس لینے کے متعلق پارلیمنٹ میں منظور کی گئی 1994 کی قرار داد کو نافذ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے لوگوں کو تمام تر بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جس سے ہم اچھی طرح باخبر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کا خواب اس دن پورا ہوگا جب سال1947 کے تمام مہاجروں کو اپنی زمین اور اپنے گھر واپس ملیں گا۔اور میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ وہ دن ضرور آئے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر تعمیر و ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔ قبل ازیں کشمیر کا سماج ٹکڑوں میں بٹا ہوا تھا لیکن مذکورہ دفعہ کے خاتمے کے بعد سے یہاں تمام طبقوں کے لوگ ایک ساتھ تعمیر و ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں اور یہ ابھی شروعات ہی ہیں۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے جموں وکشمیر میں نئی شروعات ہوئیں۔جموں وکشمیر کے لوگوں نے جموں وکشمیر کے بھارتی یونین میں مکمل طور پر ضم ہونے کو حمایت کی۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز ترقی کر رہی ہیں اور تمام طبقے کے لوگوں کو ان کے حقوق مل رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سال1947 میں بھارتی فوج نے دشمنوں کا بھر پور اور موثر جواب دیا جنہوں نے کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی۔میں ان انفنٹری ریجمنٹس کو خراج پیش کرتا ہوں جنہوں نے بیش بہا قربانیاں پیش کرکے حملہ آوروں کو واپس دھکیلا۔ انفنٹری دن ہمیں دشمنوں کو جڑ سے اکھاڑنے اور ملک کی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے عہد کو تازہ کرنے کی یاد دلاتا ہے۔بتادیں کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنے دو روزہ جموں و کشمیر دورے کے پہلے دن جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ بڈگام کے ایئر فورس اسٹیشن پہنچ چکے ہیں۔ آج 27 اکتوبر ہے اور آج ہی کے دن سنہ 1947 میں ایکسیشن (الحاق) کے بعد بھارتی فوج کشمیر آئی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این اسمبلی انتخابات کے لئے تیار : فاروق عبداللہ

Next Post

کولگام مختصر جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا :پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
کولگام مختصر جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا :پولیس

کولگام مختصر جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مارا گیا :پولیس

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد برآمد

بانڈی پورہ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں :پولیس

بانڈی پورہ دھماکہ، کوئی نقصان نہیں :پولیس

بارہمولہ جھڑپ میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار دم توڑ گیا

بارہمولہ جھڑپ میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار دم توڑ گیا

زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »