• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مودی سرکار کے پاس کشمیر کو لیکر کوئی واضح پالیسی نہیں :کانگریس لیڈر راہل گاندھی

مودی سرکار کے پاس کشمیر کو لیکر کوئی واضح پالیسی نہیں :کانگریس لیڈر راہل گاندھی

by امت ڈیسک
27/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر//راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں بڑھتے تشدد کے واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ مرکز کے پاس کشمیر کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے ۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرکار پر الزام لگایا ہے کہ مرکز وادی کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے میں ناکام ہوچکی ہے اور سرکار نے آرٹیکل 370ختم کرنے کے وقت جو دعویٰ کیا تھا وہ غلط ثابت ہورہے ہیں ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں عام مزدوروں کو ہلاک کیاجارہا ہے جس سے سرکار کی ناکامی صاف نظر آرہی ہے ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے یہ واضح ہے کہ مودی حکومت کے پاس کشمیر کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں تشدد کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، جس سے یا ثابت ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں سکون و سلامتی فراہم کرنے میں مودی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ "مودی حکومت کشمیر میں تشدد کو کنٹرول کرنے اور تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ قتل کے مسلسل واقعات افسوسناک ہیں۔ ہمارے کچھ بھائیوں کو بھی اس تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے ملٹنسی ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کے بارے میں کتنے بڑے بڑے دعوے کیے تھے۔ لیکن آج کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اس سے ہر کوئی آگاہ ہے اور خوفزدہ ہے۔ کشمیر کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے لیکن حکومت پوری صورتحال سے بے خبر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں، کشمیر اور کشمیریت دونوں خطرے میں ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ کشمیر کے نام پر برسوں سے سیاست کرنے والی بی جے پی آج کل کہاں غائب ہوچکی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی

Next Post

گوپال پورہ بڈگام اقلیتی طبقہ پر حملے کا معاملہ پولیس نے چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
گوپال پورہ بڈگام اقلیتی طبقہ پر حملے کا معاملہ  پولیس نے چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

گوپال پورہ بڈگام اقلیتی طبقہ پر حملے کا معاملہ پولیس نے چار ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

سرکاری ملازمین کو ہر ماہ سات تاریخ تک کارکردگی کی رپورٹ دائر کرنے کی ہدایت

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی، بدعنوانی اور خاندانی سیاست کے دن ختم ہو گئے :منوج سنہا

ہر ریاست میں این آئی اے کا دفتر قائم کیا جائے گا، امت شاہ

ہر ریاست میں این آئی اے کا دفتر قائم کیا جائے گا، امت شاہ

کشتواڑ میں بھیانک آتشزدگی، تقریبا پچیس مکان خاکستر

کشتواڑ میں بھیانک آتشزدگی، تقریبا پچیس مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »