• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہر ریاست میں این آئی اے کا دفتر قائم کیا جائے گا، امت شاہ

ہر ریاست میں این آئی اے کا دفتر قائم کیا جائے گا، امت شاہ

by امت ڈیسک
28/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

ہریانہ:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں 34 فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 2024 تک ہر ریاست میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ نے سورج کُنڈ، ہریانہ میں ریاستی وزرائے داخلہ کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں 64 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکت میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں اس وقت سے 57,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی گئی ہے۔

شاہ نے کہا کہ جرائم کی نوعیت بدل رہی ہے اور وہ بے سرحد ہو رہے ہیں، اس لیے تمام ریاستوں کو مشترکہ حکمت عملی بنا کر اس کے خلاف لڑنا ہو گا۔ اس مشترکہ حکمت عملی کو تشکیل دینے اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے حکومت مرکز اور ریاستوں میں ’کوآپریٹو فیڈرلزم، اور ’ٹیم انڈیا‘ کے نقطہ نظر کے تحت تعاون، تال میل کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو خوف سے پاک کرنا اور جرائم پر قابو پانا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام ریاستیں مل کر سوچ سمجھ کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی، جموں و کشمیر اور شمال مشرق سے متاثرہ علاقے جو کبھی تشدد اور بدامنی کے ہاٹ اسپاٹ تھے، اب ترقی کے ہاٹ اسپاٹ بن رہے ہیں۔ 2014 کے بعد سے شورش کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 60 فیصد اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے۔ شمال مشرق کے 60 فیصد سے زیادہ علاقوں سے آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کو واپس لینے کے بعد امن بحال ہو گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال میں بہتری پر شاہ نے کہا کہ ان علاقوں میں تشدد کے واقعات میں 77 فیصد کمی آئی ہے۔اموات کی تعداد میں 85 فیصد سے زیادہ کی کمی درج کی گئی ہے۔

شاہ نے کہا کہ ملک اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب اس ملک کی تمام ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت کال میں تعاون پر مبنی وفاقیت کا جذبہ محرک ہونا چاہئے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ چنتن شیویر ملک میں علاقائی تعاون کو مزید وسعت دے گا۔کانفرنس میں گورنر، وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، مرکزی ہوم سکریٹری اور ریاستی ہوم سکریٹری شرکت کر رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی، بدعنوانی اور خاندانی سیاست کے دن ختم ہو گئے :منوج سنہا

Next Post

کشتواڑ میں بھیانک آتشزدگی، تقریبا پچیس مکان خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
کشتواڑ میں بھیانک آتشزدگی، تقریبا پچیس مکان خاکستر

کشتواڑ میں بھیانک آتشزدگی، تقریبا پچیس مکان خاکستر

ایلون مسک نے سی ای او پراگ اگروال کو باہر کا راستہ دکھایا

ایلون مسک نے سی ای او پراگ اگروال کو باہر کا راستہ دکھایا

پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے تین متبادلات کا پیشکش

روسی صدر پوتن نے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی

روسی صدر پوتن نے بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »