• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بے وقت برفباری سے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقے سب سے زیادہ متاثر: جسٹس(ر) مسعودی

بے وقت برفباری سے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقے سب سے زیادہ متاثر: جسٹس(ر) مسعودی

متاثرین کے باغات کو تقریباً 80فیصد نقصان پہنچا ہے اور اعلان کردہ معاوضہ زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا

by امت ڈیسک
12/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی قابل از وقت برف باری کے بعد مالکانِ باغات کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے میں موجودہ انتظامیہ کی نااہلی نے پھل اُگانے والوں کو زبردست مالی پریشانی کے بھنور میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بے وقت برفباری سے جنوبی کشمیر میں بہت زیادہ نقصان ہوا اور کولگام، دمحال حانجی پورہ، ہوم شالی بُگ اور دیوسر سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ژولگام کولگام میں پارٹی لیڈران اور عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کی اسٹیٹ سکریٹری سکینہ ایتو، ضلع صدر کولگام ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، انچارج کانسچونسی کولگام عمران نبی ڈار، ذونل سیکٹری جنوبی کشمیر ایڈوکیٹ عبدا رحمان تانترے، ضلع سکریٹری صفدر خان، ضلع صدر یوتھ عادل گورو، بلاک صدور صاحبان کے علاوہ ضلع کے چاروں حلقہ انتخابات کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران پارٹی لیڈران نے رکن پارلیمان کو اپنے اپنے علاقوں میں بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن اور پینے کے پانی کی قلت کی صورتحال سے واقف کروایا۔ مالکانِ باغات کی حالات زار بیان کرتے ہوئے پارٹی لیڈران حکومت کی طرف سے اعلان کردہ معاوضے کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ متاثرین کے باغات کو تقریباً 80 فیصد نقصان پہنچا ہے اور اعلان کردہ معاوضہ زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔ اس کے علاوہ رکن پارلیمان کو ضلع میں تعمیر و ترقی کے کام ٹھپ ہونے کے بارے میں بھی آگہی دلائی گئی۔ اس کے علاوہ لیڈران نے رکن پارلیمان کی توجہ گذشتہ برسوں کے دوران ضلع کے ہیلتھ سیکٹر کی تجدید میں انتظامیہ کی ناکامی کی طرف مرکوز کرائی۔ حالیہ برفباری کے بعد لوگوں کو راحت پہنچانے میں انتظامیہ کی ناکامی کا خلاصہ کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ضلع میں خراب ٹرانسفارمروں، ترسیلی لائنوں، پلوں اور کلورٹوں کی مرمت کیلئے کوئی بھی تسلی بخش اقدامات نہیں کئے گئے۔ لیڈران نے کہا کہ اشیاءضروریہ اور خورد ونوش کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے اور مہنگائی عروج پر ہے لیکن انتظامی سطح پر قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔ بازاروں میں لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور انتظامیہ اس سب صورتحال کی خاموش تماشائی بن بیٹھی ہے۔ رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے اجلاس کے شرکاءکو یقین دہانی کرائی وہ تمام مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے اور ان کا سدباب کرانے کی حق ممکن کوشش کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہر ودیہات میں ہاہا کار

Next Post

سوپور: این آئی اے نے عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ دو مشتبہ نوجوان گرفتارکیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
این آئی اےکی جانب سےکشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے 

سوپور: این آئی اے نے عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ دو مشتبہ نوجوان گرفتارکیا

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں نشہ مکت بھارت ابھیان ایوارڈز کی تقریب

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں نشہ مکت بھارت ابھیان ایوارڈز کی تقریب

سرکردہ عالم دین وبزرگ مولاناپیرشمس الدین کاانتقال

سرکردہ عالم دین وبزرگ مولاناپیرشمس الدین کاانتقال

خوش کیسے رہیں؟

خوش کیسے رہیں؟

محبوبہ مفتی کا آر ایس ایس اور بی جے پی سے متعلق بڑا بیان

محبوبہ مفتی کا آر ایس ایس اور بی جے پی سے متعلق بڑا بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »