• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محکمہ بجلی نے صارفین پر بجلی گراتے ہوئے پوری وادی میں اندھیرا قائم کیا

فائل فوٹو

بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہر ودیہات میں ہاہا کار

محکمہ بجلی و جل شکتی خواب غفلت کی نیند میں،عوام پریشان و حیران

by امت ڈیسک
12/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ پانی کی عدم دستےابی کے باعث شہر ودیہات میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔سرینگر سمیت دےگر اضلاع میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے قلت آب کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگ نہ صرف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے بلکہ حکومت و انتظامیہ کے خلاف زبردست غم وغصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔مختلف علاقوں سے عوامی حلقوں نے بتایا کہ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے ۔ شہر ودیہات میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔اکثر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش معمول بن گئی ہے ،ٹرانسفامرز کی خرابی کی شکایات عام ہوگئی ہے جس سے بجلی کی طویل بندش ہورہی ہے اور جن علاقوں میں ٹرانسفارمرز ابھی تک خراب نہیں ہوئے وہاں سسٹم کو بچانے کیلئے جبری لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔لوڈ شیڈنگ کے دوران صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے سرینگر سمیت مختلف اضلاع میں قلت آب کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کرگیا ہے اور شہر سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات کے مختلف علاقے بجلی و پانی سپلائی سے محروم ہیں ۔شہر سرینگر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر اننت ناگ کے بجبہاڑہ، سڈروہ، ویری ناگ، قاضی گنڈ، پہلگام، نیپورہ، ککرناگ، اچھہ بل اور شانگس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین زبردست مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ باقاعدگی کے ساتھ بجلی فیس بھی ادا کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود بجلی آتے ہی چلی جاتی ہے جبکہ محکمہ کے لائن میں کبھی کبھار ہی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوتے ہیں اور اکثر و بےشتر وہ صرف فیس حاصل کرنے کے وقت ہی دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی کی وجہ صرف یہی ہے کہ ترسیلی لائنیں بجلی کھمبوں کے بجائے درختوں کے ساتھ لٹکائی گئی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہر ودیہات میں ہاہا کار

Next Post

بے وقت برفباری سے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقے سب سے زیادہ متاثر: جسٹس(ر) مسعودی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
بے وقت برفباری سے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقے سب سے زیادہ متاثر: جسٹس(ر) مسعودی

بے وقت برفباری سے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقے سب سے زیادہ متاثر: جسٹس(ر) مسعودی

این آئی اےکی جانب سےکشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے 

سوپور: این آئی اے نے عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ دو مشتبہ نوجوان گرفتارکیا

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں نشہ مکت بھارت ابھیان ایوارڈز کی تقریب

ایس کے آئی سی سی سرینگر میں نشہ مکت بھارت ابھیان ایوارڈز کی تقریب

سرکردہ عالم دین وبزرگ مولاناپیرشمس الدین کاانتقال

سرکردہ عالم دین وبزرگ مولاناپیرشمس الدین کاانتقال

خوش کیسے رہیں؟

خوش کیسے رہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »