• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
"مودی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سنجیدہ”

"مودی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سنجیدہ”

سرکار نے زبان کی ترقی اور ترویج کےلئے بجٹ میں 150فیصد ی اضافہ کیا

by امت ڈیسک
13/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) "مودی سرکار اردو زبان کے فروغ کےلئے سنجیدہ ہے اور وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت پر اردو ختم کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے اس زبان کے فروغ کےلئے بجٹ میں 150فیصد ی اضافہ کیا ہے۔ یہ زبان دنیا کے باقی ملکوں جیسے امریکہ، کنیڈا، روس، چین، برطانیہ، جرمنی وغیرہ میں بھی پھیل رہی ہے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی اردو کی نئی بستیاں آباد ہورہی ہیں’‘۔ ان باتوں کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے کیا ہے۔ ڈائریکٹر موصوف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی سربراہی والی موجودہ مرکزی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں  نے کہا کہ موجودہ سرکار پر اردو ختم کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اردو زبان و ادب کا مستقبل نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں تابناک اور روشن ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ ’’موجودہ نریندر مودی کی سرکار اردو زبان و ادب کے فروغ کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس سرکار نے این سی پی یو ایل کے بجٹ میں 150 سو فیصد اضافہ کیا ہے‘’۔ انہوں نے کہا کہ ‘’جو باتیں ہورہی ہیں کہ موجودہ سرکار اردو ختم کرنا چاہتی ہے وہ صرف ایک پروپیگنڈا ہے جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے’‘۔ انہوں نے اردو کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کا مستقبل نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پورے دنیا میں تابناک اور روشن ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ ‘’اردو کا مستقبل روشن ہے ہم پچاس برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ اردو ختم ہو رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ملک کی شاید ہی کوئی ریاست ہوگی جہاں اردو بولنے اور پڑھنے والے نہ ملیں گے’‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’اردو دنیا کے باقی ملکوں جیسے امریکہ، کنیڈا، روس، چین، برطانیہ، جرمنی وغیرہ میں بھی پھیل رہی ہے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی اردو کی نئی بستیاں آباد ہورہی ہیں‘’۔ انہوں نے کہا کہ اردو انگریزی کی طرح دنیا میں رابطے کی زبان بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ این سی پی یو ایل سال میں بچوں کے لئے دو سے تین سو کتابیں شائع کرنے کے علاوہ ہر سال چالیس سے پچاس نئی ادبی کتابیں بھی شائع کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری

Next Post

رام بن میں المناک سڑک حادثہ رونما

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
رام بن میں المناک سڑک حادثہ رونما

رام بن میں المناک سڑک حادثہ رونما

اضافی فورسز کی تعیناتی سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول: حریت کانفرنس

اضافی فورسز کی تعیناتی سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول: حریت کانفرنس

کاکا پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کو زمین منتقل کرنے پر لوگوں کا احتجاج

کاکا پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کو زمین منتقل کرنے پر لوگوں کا احتجاج

کھریو پانپورعلاقے میں استاد کی مبینہ خود کشی

کھریو پانپورعلاقے میں استاد کی مبینہ خود کشی

سرینگر میں رواں سیزن میں پہلی مرتبہ رات کا درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے ریکارڈ

سرینگر میں رواں سیزن میں پہلی مرتبہ رات کا درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »