(سرینگر) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے اور سرینگر میں رات کا درجہ حرارت رواں سرمائی سیزن میں پہلی بار نقط انجماد سے نیچے درج کیا گیا اور یہاں رات کا درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’وادی میں فی الوقت برف و باراں کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 نمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔