(سرینگر) جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے کھریو پانپور علاقے میں پرائیوٹ اسکول میں تعینات استاد نے مبینہ طورپر پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ‘’اتوار کی صبح اُنہیں اطلاع موصول کہ کھریو پانپور کے شار علاقے میں نجی اسکول میں تعینات ایک استاد کی لاش کمرے میں لٹکتے ہوئے پائی گئی ‘‘۔ چنانچہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور پنکھے سے لٹکتی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی ۔