• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کندھے سے کندھا ملا کر اور متحدہ ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

کندھے سے کندھا ملا کر اور متحدہ ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرنا ضروری: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
17/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیرکا ایک خصوصی اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے ایک بہت ہی سخت امتحان ہے، جس کا مقابلہ ہمیں کندھے سے کندھا ملا کر، یک زبان اور یک جُٹ ہوکر کرنا ہے اور اس کے لئے پارٹی کا مضبوط ہونا اولین شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے کے لئے روز اول سے ہی سازشیں رچائی گئیں اور آج بھی یہ سلسلہ برابر جاری ہے لیکن ہمیں ثابت قدم رہ کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی لوگوں کا ضمیر خرید کرنے کے لئے زرکثیر خرچ کیا جا رہا ہے لیکن مجھے اُمید ہے کہ نیشنل کانفرنس کو عوام کا بھر پور تعاون اور اشتراک ملتا رہے گا۔

اُن کے مطابق ہم نے ماضی میں کتنی ہی سازشوں کا مقابلہ کیا اور کتنے ہی چیلنج دیکھے لیکن یہ عوامی اشتراک اور تعاون ہی تھا جس نے نیشنل کانفرنس کو ہر امتحان میں سرخرو کیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفادات پر نظر مرکوز کرنی چاہئے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران اور عہدیداران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور اُن کے مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے کے علاوہ ان کا سدباب کرانے میں اپنا رول نبھائیں اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے نیا کشمیر منشور اور خصوصی پوزیشن کی بحالی کے لئے جاری جدوجہد سے لوگوں کو آگاہ کریں اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے تندہی سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی مضبوطی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، زون صدور، ضلع صدور، انچارج کانسچونسیز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

علمگری بازار سرینگر میں آتشزدگی کی ہولناک واردات 2 مکان خاکستر

Next Post

کشمیر کے تین اسکالرز پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کیلئے منتخب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
Next Post
کشمیر کے تین اسکالرز پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کیلئے منتخب

کشمیر کے تین اسکالرز پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کیلئے منتخب

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

الیکشن کے بعد ہی سٹیٹ ہوڈ بحال ہوگا: امیت شاہ

لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ روزہ کسان میلے کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے پانچ روزہ کسان میلے کا افتتاح کیا

فاروق عبداللہ نیشنل کانفرس صدر عہدے سے مستعفی

فاروق عبداللہ نیشنل کانفرس صدر عہدے سے مستعفی

کشمیر: اگلے 36 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

کشمیر: اگلے 36 گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »