• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں ریت نکالنے کے ٹھیکے بند

وادی میں ریت نکالنے کے ٹھیکے بند

by امت ڈیسک
22/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:جموں وکشمیر انتظامیہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں دریائے جہلم سے نجی ٹھیکیداروں کو ریت نکالنے کے ٹھیکے دیے تھے۔ تاہم اب اس سلسلے کو انتظامیہ نے بند کردیا ہے۔

حکومت نے جہلم میں سرینگر، بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع میں 200 مقامات کا انتخاب کیا تھا جہاں سے ریت نکالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اگرچہ ایک جانب انتظامیہ کے خزانے میں کروڑوں روپے کی آمدنی ہوئی لیکن وہیں دوسری جانب دریا کے ماحول اور اس کی مچھلیوں کی تعداد پر برے اثرات ثابت ہوئے۔

دریائے جہلم وادی میں پانی کا ایک بڑا وسیلہ ہے اور جنوب سے شمال تک یہ تقریباً آدھی آبادی کو پانی فراہم کرتا ہے۔ بڑے پیمانے پر ریت نکالنے کے سبب جہلم کے بنڈ کمزور ہوئے جس سے سیلاب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین ماحولیات اور کشمیر یونیورسٹی میں شعبۂ ماحولیات میں اسسٹنٹ پروفیسر عرفان رشید کا کہنا ہے کہ ‘جہلم سے بڑی تعداد میں ریت نکالنے سے دریا پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برسوں میں جموں و کشمیر کی مختلف حکومتوں نے کشمیر میں پہاڑوں سے کان کنی پر پابندی عائد کی ہے جس سے تعمیراتی کاموں کے لیے کثیر مقدار میں درکار ریت جہلم سے نکالنی پڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ سے جہلم پر اضافی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

تاہم اب انتظامیہ نے جہلم سے ریت نکالنے کا عمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمۂ مائننگ کے جوائنٹ ڈائریکٹر نثار احمد خواجہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جہلم سے ریت نکالنے کے ٹھیکے اب بند کیے گئے ہیں اور جن ٹھیکیداروں کو یہ ٹھیکے دیے گئے تھے ان کو پیسے واپس دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم روایتی طریقے سے ہانجی و دیگر مقامی لوگوں کو اسناد جاری کرکے ان کو ریت نکالنے کی اجازت دی جائے گی جس میں کسی بھی طرح کی مشین کا استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انڈونیشیا میں شدید زلزلہ؛ 162 افراد جاں بحق

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی

ہندوستان کو فیفا ورلڈ کپ کا بائیکارٹ کرنا چاہئے: بی جے پی ترجمان

ہندوستان کو فیفا ورلڈ کپ کا بائیکارٹ کرنا چاہئے: بی جے پی ترجمان

شردھا قتل کیس: سی بی آئی کو جانچ منتقل کرنے کی درخواست خارج

شردھا قتل کیس: سی بی آئی کو جانچ منتقل کرنے کی درخواست خارج

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے

جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

جموں و کشمیر میں تین سو عسکریت پسند سرگرم: جی او سی

جموں و کشمیر میں تین سو عسکریت پسند سرگرم: جی او سی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »