• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جامع مسجد میں اکیلی لڑکی کے داخلے پر پابندی کے خلاف خواتین کمیشن کا شاہی امام کو نوٹس

جامع مسجد میں اکیلی لڑکی کے داخلے پر پابندی کے خلاف خواتین کمیشن کا شاہی امام کو نوٹس

by امت ڈیسک
24/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
نئی دہلی:دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال نے کہا کہ ‘جامع مسجد میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ بالکل غلط ہے۔ جتنا ایک مرد کو عبادت کا حق ہے اتنا ہی عورت کو بھی ہے۔ میں جامع مسجد کے شاہی امام کو نوٹس جاری کر رہی ہوں۔ خواتین کے داخلے پر اس طرح پابندی لگانے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ دہلی خواتین کمیشن نے جامع مسجد میں اکیلی لڑکیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف امام مسجد کو نوٹس بھیجا ہے۔ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے لڑکیوں کا داخلہ روکنے کے فیصلے کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے جامع مسجد میں اکیلی لڑکیوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔ مالیوال نے کہا ہے کہ جتنا مرد کو عبادت کا حق ہے اتنا ہی حق عورت کو بھی ہے۔ میں جامع مسجد کے امام کو نوٹس جاری کر رہی ہوں، اس طرح کسی کو بھی خواتین کے داخلے پر پابندی کا حق نہیں ہے۔

دوسری جانب جامع مسجد انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں یا خواتین کے اکیلے یا گروپ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ جامع مسجد کے پی آر او صبیح اللہ خان کہتے ہیں، لڑکیوں/خواتین کے خاندانوں کے ساتھ آنے پر کوئی پابندی نہیں، شادی شدہ جوڑوں پر بھی کوئی پابندی نہیں۔’

جامع مسجد کے پی آر او صبیح اللہ خانقابل ذکر ہے کہ تاریخی جامع مسجد میں لڑکیوں کے اکیلے داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جامع مسجد انتظامیہ نے اس سلسلے میں مسجد کی دیوار پر ایک نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔ شاہی امام بخاری نے کہا کہ مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی نہیں ہے۔ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے واضح کیا ہے کہ نماز پڑھنے آنے والی خواتین کو نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شکایتیں آرہی ہیں کہ لڑکیاں اپنے بوائے فرینڈز کے ساتھ مسجد آتی ہیں۔ اسی لیے ایسی لڑکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ اگر کوئی خاتون جامع مسجد آنا چاہتی ہے تو اسے اپنے خاندان یا شوہر کے ساتھ آنا ہوگا۔ اگر وہ نماز پڑھنے آئے تو اسے نہیں روکا جائے گا۔واضح رہے کہ دہلی میں واقع جامع مسجد کی انتظامیہ نے مسجد کے تمام مرکزی دروآزوں پر تختیاں لٹکا دی ہیں، جس میں لکھا ہے کہ جامع مسجد میں لڑکیوں کا تنہا داخلہ ممنوع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اقدام اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ یہاں لڑکیاں آتی ہیں اور میوزک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں۔

اس سلسلے میں جامع مسجد کے تمام مرکزی دروازوں پر تختیاں لٹکا دی گئی ہیں۔ یہ تختیاں دہلی کی شاہ جہانی جامع مسجد کے تینوں داخلی دروازوں پر تقریبا ایک ہفتہ قبل نصب کی گئی ہیں۔ ان تختیوں کے نصب کیے جانے کے بعد سے ہی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوگیا ہے کہ جامع مسجد میں لڑکیوں کے داخلے پر پابندی کیوں عائد کی گئی ہے؟ جب ہم نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ مسجد میں مسلسل شارٹ ویڈیوز بنانے اور مسجد کی بے حرمتی کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے کہ کسی لڑکی یا خاتون کو داخل ہی نہیں ہونے دیا جا رہا بلکہ بہت سی خواتین ابھی بھی مسجد کے صحن میں داخل ہوتی ہیں تاہم یہ پابندی ان لڑکیوں پر عائد کی گئی ہے جو اس مسجد کو گھومنے پھرنے کی غرض سے استعمال کرتی ہیں اور یہاں ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں تاہم اگر لڑکیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مسجد آتی ہیں تو ان پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

مسجد مغلیہ دور کی ہے:دہلی کی جامع مسجد مغل دور کی ہے۔ اس دوران مشرق وسطیٰ کے علاقے بخارا سے ایک امام کو نماز کی امامت کے لیے رکھا گیا تھا۔ انہیں شاہی امام کا خطاب دیا گیا۔ شاہی امام بخاری کا تعلق اسی خاندان سے ہے۔ جامع مسجد کا انتظام آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی نگرانی میں چلتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صحافیوں کو آن لائن دھمکی : وادی میں کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے

Next Post

جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

جامع مسجد میں تنہا خاتون کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹادی گئی

دفعہ 370 کا جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ

جموں کشمیر میں ملی ٹنسی کی جڑیں کافی گہری ،ہم انہیں اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے وعد ے پر کار بند / امیت شاہ

جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں میں ہوم گارڈز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں میں کشمیر پنڈت ملازمین کااپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

جموں میں کشمیر پنڈت ملازمین کااپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث شخص کی نشاندہی، پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »