امت نیوز ڈیسک //
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سعودی عرب میں ‘ڈنکی’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد مقدس شہر مکہ کا دورہ کیا اور وہاں بیت اللہ شریف کا طواف کرکے عمرے کی سنت ادا کی۔ سپر اسٹار کے مکہ کے دورے کی تصاویر ایک مداح کے اکاؤنٹ سے آن لائن شیئر کی گئی ہیں۔ تصویر میں شاہ رخ کو مقدس مقام پر لوگوں کے ہجموم میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے جسم پر احرام بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے، حالانکہ خانہ کعبہ میں شاہ رخ خان کی موجودگی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں وہ لوگوں کے درمیان نظر آرہے ہیں اور ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔
اداکار شاہ رخ خان نے خانہ کعبہ میں عمرہ کیایہ بات شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر فلم کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے اور جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم ڈانکی کی سعودی عرب میں شوٹنگ کا شیڈول مکمل کر لیا ہے۔ ویڈیو میں شاہ رخ نے فلم کی پوری کاسٹ اور عملے کا شکریہ بھی ادا کیا اور شیئر کیا کہ یہ اس ملک میں ایک خوبصورت شوٹنگ تھی۔ انہوں نے خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کی اجازت دینے پر سعودی عرب کی وزارت ثقافت و فلم کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد شاہ رخ خان نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ گئے جہاں انہوں نے خانہ کعبہ کا طواف کرکے عمرے کی سنت ادا کی۔








