امت نیوز ڈیسک //
سری نگر میں راہگیر کی جیب سے ایک لاکھ روپے چوری کرنے میں ملوث دو افراد کو گر فتار کیا گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے این اونے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسد اللہ ڈار ولد مرحوم غلام محمد ڈار سکنہ لسجن عمر تقریباً 70 سال کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ پانتھ چوک میں ایک بس میں کچھ نا معلوم جیب کتروں نے اس کی جیب سے 100000 (ایک لاکھ روپے) چوری کیے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ رقم ہے کے بینک بی بی کینٹ سے نکلوائی گئی تھی اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے لے جارہے تھے۔ پولیس نے اس معاملے پر قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت FIR زیر نمبر 130/2022 درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی تھی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش ایس ڈی پی او کی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مختصر عرصے میں دو ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم شوکت گردو ولد احمد گور و سکنہ چنار باغ لال چوک اور عاشق شیخ ولد فانا شیخ ساکنہ پلوامہ کو گر فتار کیا گیا۔ ملزمین کے انکشاف پر پولیس نے مسروقہ رقم 100000 برآمد کرلی۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ اس جرم میں مزید دو ملزمان بھی ملوث تھے جو فرار ہو گئے، جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔










