• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکی اور چینی صدور کی ’دھمکیوں بھری‘ ورچوئل بات چیت کا مایوس کن اختتام

امریکی اور چینی صدور کی ’دھمکیوں بھری‘ ورچوئل بات چیت کا مایوس کن اختتام

by امت ڈیسک
17/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(واشنگٹن/بیجنگ) امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی پہلی ملاقات ’’ورچوئل‘‘ ہوئی تاہم 3 گھنٹوں سے زائد عرصے پر محیط گفتگو میں دھمکیوں اور ایک دوسرے پر دباؤ کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا۔  دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکا اور چین کے درمیان معاشی جنگ کا سلسلہ 5 سال سے جاری ے تاہم نئے امریکی صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے دونوں ممالک نے اپنے تجارتی مسائل باہمی گفت و شنید سے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے دو بدو ملاقات ورچوئل میٹنگ کے ذریعے ہوئی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والی گفتگو میں زیادہ وقت شکوے شکایات اور دھمکیوں میں گزرنے کے باعث یہ اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا۔ دوران گفتگو امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے عالمی قوانین کی پاسداری کرنا ہر ملک کی ذمہ داری ہے اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس کے جواب میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا پر تائیوان میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کو تائیوان پر اشتعال انگیزی کا جواب دے گا اور امریکا چین کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرے۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا، افغانستان، ایران، توانائی کی عالمی منڈیوں، تجارت، مسابقت، آب و ہوا، فوجی مسائل، وبائی امراض اور دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا تاہم اکثر پر دونوں متفق نہیں ہوسکے۔ ادھر چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے اس امید کا  ہار کیا کہ امریکی قیادت چین سے متعلق اپنی پالیسی کو عقلی اور عملی راستے پر واپس لانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے بھی تنازع سے بچنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے کہ مقابلے اور مسابقت کی فضا ارادی اور غیر ارادی طور پر تنازع کی طرف نہ جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور پولیس اسٹیشن پر 2 خود کش دھماکے

Next Post

کولگام تصادم: چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
کولگام تصادم: چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعوی

کولگام تصادم: چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک، پولیس کا دعوی

حیدرپورہ انکاؤنٹر میں ہلاک شہریوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں: عمر عبداللہ

حیدرپورہ انکاؤنٹر میں ہلاک شہریوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں: عمر عبداللہ

حیدرپورہ تصادم: رامبن کے سب ڈویژن گول میں دفعہ 144 نافذ

حیدرپورہ تصادم: رامبن کے سب ڈویژن گول میں دفعہ 144 نافذ

طالبان نے 130 خواتین کو فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

طالبان نے 130 خواتین کو فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

اوڑی میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام: فوج

اوڑی میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »