• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ

ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ

by امت ڈیسک
22/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی معاملات پر 17ویں سینئر ملٹری کمانڈر سطح کی میٹنگ منگل 20 دسمبر کو ہوئی، جس میں مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول ( ایل اے سی) پر زیر التواء معاملوں کو جلد سےجلد حل کرنے کے لیے رابطہ اور تبادلہ خیال قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہند-چین کور کمانڈر سطح کی 17ویں میٹنگ 20 دسمبر کو چوشول مولدو میں ہوئی۔

گزشتہ 17 جولائی کو ہونے والی 16ویں میٹنگ سے ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے، دونوں فریقوں نے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر اہم امور کے حل پر اپنے اپنے خیالات کھلے اور تعمیری طور سے مشترک کئے۔

باگچی نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دونوں ممالک کے لیڈروں کے رہنما خطوط کے مطابق کھلی اور گہرائی سے بات چیت ہوئی تاکہ ایل اے سی کے مغربی سیکٹر میں باقی ماندہ معاملات کو حل کا حل نکالا جاسکے اور امن و استحکام کو برقرار رہے، جس سے ہندوستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ عبوری انتظامات کے تحت دونوں فریقین نے مغربی سیکٹر میں زمینی سطح کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے فوجی اور سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے اور بقیہ امور کے باہمی طور پر قابل قبول حل کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

توانگ واقعے کے بعد ہندوستان اور چین کے درمیان یہ پہلی فوجی سطح کی میٹنگ تھی۔ چین میں کووڈ کی صورتحال اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کے لیے ایڈوائزری کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے سفارت خانے کے ذریعے چین میں کووڈ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہم نے ادویات اور ویکسین کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کی مدد کی ہے کیونکہ ہمیں دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے۔ ہم نے ابھی تک کوئی ٹریول ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے لیکن لوگوں کو چاہئے کہ وہ جس ملک میں رہتے ہیں اس کے رہنما خطوط پر عمل کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تارا چند، منوہر لال، بلوان سنگھ کو آزاد کی ڈی اے پی سے نکال دیا

Next Post

طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرسکتے ہیں لیکن خواتین کے ذہنوں کو نہیں: ملالہ یوسف زئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
Next Post
طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرسکتے ہیں لیکن خواتین کے ذہنوں کو نہیں: ملالہ یوسف زئی

طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرسکتے ہیں لیکن خواتین کے ذہنوں کو نہیں: ملالہ یوسف زئی

دوران حراست شہری گمشدگی،غیر مقامی وٹروں کا اندراج،نئے اراضی قوانین عوامی نیشنل کانفرنس کا’پی اے جی ڈی‘ کو ہنگامی نشست طلب کرنے کا مشورہ

دوران حراست شہری گمشدگی،غیر مقامی وٹروں کا اندراج،نئے اراضی قوانین عوامی نیشنل کانفرنس کا’پی اے جی ڈی‘ کو ہنگامی نشست طلب کرنے کا مشورہ

جموں وکشمیر: ترقی کا خواب، بس اک سراب!

جموں وکشمیر: ترقی کا خواب، بس اک سراب!

نیشنل کانفرنس :ڈاکٹر فاروق عبداللہ پھر سے پارٹی صدر منتخب

دفعہ 370 کے مطالبے سے دستبرادی کیوں؟

سوپور واقعہ:المیہ در المیہ

سوپور واقعہ:المیہ در المیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »