• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
معروف صحافی عاشق کشمیری چل بسے

معروف صحافی عاشق کشمیری چل بسے

by امت ڈیسک
23/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: کشمیر کے سرکردہ صحافی، مصنف اور شاعر سید عتیق اللہ المعروف عاشق کشمیری انتقال کرگئے ہیں۔ وہ اسی برس کے تھے۔وہ بیک وقت ایک صاحب طرز شاعر، مصنف، صحافی اور سماجی کارکن تھے جن کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

عاشق کشمیری لگ بھگ تین دہائیوں تک سرینگر سے شائع ہونے والے ہفت روزہ اخبار اذان کے مدیر تھے۔ یہ اخبار سیاسی اور سماجی تنظیم جماعت اسلامی کا ترجمان تھا۔ جماعت اسلامی پر حکام نے 2019ء میں پابندی عائد کی لیکن ہفت روزہ اذان کی اشاعت ، کشمیر میں مسلح شورش شروع ہونے کے بعد ہی بند ہوگئی تھی۔وسطی ضلع بڈگام کے دھرمنہ ، سویہ بگ گاؤں سے تعلق رکھنے والے عاشق کشمیری کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ انکا شعری مجموعہ بھی منظر عام پر آیا ہے جبکہ انہوں نے کئی جلدوں پر مشتمل جماعت اسلامی جموں و کشمیر کی تاریخ بھی مرتب کی ہے۔

صحافت سے عملی طور الگ ہونے کے بعد عاشق کشمیری نے سماجی کارکن کی حیثیت سے کئی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ انہیں بمنہ میں قائم یتیم خانہ کا سربراہ مقرر کیا گیا جہاں انہوں نے سینکڑوں یتیم بچوں کی پرورش کی۔ حکومت کے کئی اداروں نے انکی ان خدمات کو سراہا ہے۔ انکی سرپرستی میں یتیم خانہ کو ایک ماڈل کی حیثیت حاصل ہوئی۔عاشق کشمیری جموں و کشمیر مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے بھی چیئرمین رہے۔ یہ ادارہ سماج کے غریب طبقے کی مالی معاونت کرتا ہے۔

عاشق کشمیری کے انتقال سے کشمیر ایک حساس اور معتبر صحافی اور سماجی کارکن سے محروم ہوگیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سکم میں فوجی گاڑی میں کھائی میں جا گری، 16 فوجی ہلاک

Next Post

کشمیری پنڈت کبھی کشمیر نہیں آئیں گے: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
Next Post
کشمیری پنڈت کبھی کشمیر نہیں آئیں گے: فاروق عبداللہ

کشمیری پنڈت کبھی کشمیر نہیں آئیں گے: فاروق عبداللہ

ٹی آر ایف نے اٹھارہ بی جے پی لیڈران کی ’ہِٹ لسٹ‘ جاری کی

ٹی آر ایف نے اٹھارہ بی جے پی لیڈران کی ’ہِٹ لسٹ‘ جاری کی

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج

آئی پی ایل نیلامی: سیم کرن بنے تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی، پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا

آئی پی ایل نیلامی: سیم کرن بنے تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی، پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ روپے میں خریدا

عمران خان کی سابق اہلیہ نے تیسری شادی کر لی

عمران خان کی سابق اہلیہ نے تیسری شادی کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »