• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری کو مقرر

روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری کو مقرر

by امت ڈیسک
23/12/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:جموں کی خصوصی عدالت میں آج جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ اس کیس میں یاسین ملک ورچیول موڈ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

سی بی آئی کے وکیل ایس کے بھٹ نے بتایا کہ آج کورٹ نے گواہوں کو سمن بھیجا تھا جس میں گواہ نمبر 12 اور 13 کو کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت دی گی تھی، لیکن گواہ نمبر 12 بیرون ریاست میں تھا جس کے وجہ سے وہ کورٹ میں پیش نہیں ہو پائے جبکہ گواہ نمبر 13 کورٹ میں حاضر ہوئے۔

روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری کو مقررانہوں نے کہا کہ جموں بار ایسوسی ایشن میں ایک سینیئر وکیل کی موت کے بعد عدالت میں وکیلوں نے کام کاج نہیں کیا جس کے بعد گواہ نمبر 13 کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا اور اب کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری 2023 کو مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک تہاڑ جیل سے ورچول موڈ پر حاضر ہوئے۔ تہاڑ جیل نے ایک خط کورٹ میں جمع کیا، جس میں بتایا گیا کہ یاسین ملک کو ایک سال تک دہلی سے باہر نہیں لے جا سکتا ہے، جس پر کورٹ کے جج نے یاسین ملک کو ورچول موڈ پر حاضر رہنے اور گواہیوں سے جراء کرنے کی ہدایت دی۔سی بی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ کورٹ نے بھارتی فضائی کے چار افسران کی ہلاکت اور روبیہ سعید اغوا کیس کی اگلی سماعت 23 جنوری کو رکھ دی ہے جس میں گواہوں سے بیان قلمبند کیے جائے گے۔

اس سے پہلے اس کیس میں روبیہ سعید 15 جون اپنے وکیل ایڈوکیٹ انل سیٹھی کے ساتھ جموں کی خصوصی سی بی آئی کورٹ میں حاضر ہوئی تھیں۔ روبیہ کو 1989 میں سرینگر کے بالائی علاقے سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے عسکریت پسندون کی جانب سے اغوا کیے جانے سے متعلق درج کیس میں بطور گواہ طلب کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کی وکیل مونیکا کوہلی کے مطابق اغوا کیس میں روبیہ سعید نے تہاڑ جیل میں مقید لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک سمیت تمام اغوا کاروں کی شناخت کر لی ہے۔

بتادیں کہ جس وقت اغوا کا یہ واقعہ سامنے آیا تھا، اس وقت مفتی محمد سعید مرکز میں وزیر داخلہ تھے اور آزادی کے بعد یہ پہلا موقعہ تھا جب بھارت میں کسی مسلمان کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ شریک وی پی سنگھ کی مخلوط جنتا دل حکومت کیلئے روبیہ سعید کی بازیابی ایک نازک صورتحال تھی۔جموں و کشمیر میں اس وقت ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کی حکومت قائم تھی جو روبیہ سعید کی رہائی کے بدلے پانچ عسکریت پسندوں کو چھوڑنے کی مخالفت کررہی تھی۔روبیہ سعید ایک منی بس میں سرینگر کے میڈیکل کالج سے اپنی رہائش گاہ نوگام کی جانب جارہی تھی جب عسکریت پسندوں نے انہیں حیدر پورہ کے قریب بندوق کی نوک پر اغوا کیا۔ انہیں ایک ماروتی کار میں سوار کرکے سوپور پہنچادیا گیا تھا۔ روبیہ سعید اس وقت ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہی تھیں اور وزیر داخلہ کی بیٹی ہونے کے باوجود وہ مسافر بس میں سفر کررہی تھیں اور انہیں کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک گزشتہ چار سال سے مختلف کیسوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ ان کی تنظیم کو حکام نے 2017 میں غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یاسین ملک کو دو ماہ قبل ایک ٹیرر فنڈنگ کیس میں دلی کی ایک ذیلی عدالت نے دو مرتبہ عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ یہ سزائیں ان پر بیک وقت نافذ ہیں۔ یاسین ملک نے اس کیس میں اعتراف جرم کیا تھا اور خود ہی کیس کی پیروی کی تھی۔ حکام انکے خلاف دیگر دو کیسز میں بھی مقدمہ چلارہے ہیں جن میں 1989 میں اسوقت کے مرکزی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کا اغوا بھی شامل ہے۔ جولائی میں اس کیس میں روبیہ سعید جموں کی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ یاسین ملک نے دلی سے آن لائن انکے ساتھ جرح کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

غلام نبی آزاد سے پدم بھوشن ایوارڈ واپس لیا جائے: وقار رسول وانی

Next Post

فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ احاطے میں گایا” جینا یہاں مرنا یہاں “گانا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ احاطے میں گایا” جینا یہاں مرنا یہاں “گانا

فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ احاطے میں گایا” جینا یہاں مرنا یہاں “گانا

مولانا فضل الرحمن کا دورہ ہند منسوخ

مولانا فضل الرحمن کا دورہ ہند منسوخ

پورے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا وقت آ گیا ہے: راجناتھ سنگھ

وزارت دفاع نے 84 ہزار 328کروڑ روپے مالیت کے دفاعی سازوسامان کی حصولی کی تجاویز کودی منظوری

پارلیمنٹ غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی، چین کا مسئلہ چھایا رہا

پارلیمنٹ غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی، چین کا مسئلہ چھایا رہا

حراستی کمشدگی معاملہ پر مسعودی کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

حراستی کمشدگی معاملہ پر مسعودی کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »