امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھ کی شام لیسہ – لداخ اور جموں و کشمیر کے متعلق دو اعلی سطحی میٹنگیں کرنے والے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیہ لداخ سے متعلق میٹنگ دو پہر 3 بجے اور جموں و کشمیر کی میٹنگ شام 4 بجے کے قریب منعقد ہو گی۔ وزارت داخلہ کے نارتھ بلاک آفس میں منعقد ہونے والی میٹنگوں میں لداخ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرز شرکت کریں گے۔ ایل جی کے علاوہ ہوم سکریٹری اجے بھلا اور وزارت داخلہ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران بھی میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں خطوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی سے متعلق معاملات اور دیگر مسائل پر میٹنگوں میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ دونوں خطوں کو کو وڈ کے خطرے کے پیش نظر ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا جائے گا کہ وہ اپنی طبی اشیاء کو فروغ دیں اور ضرورت کے مطابق ان کی خریداری کریں اور فعال رہنے کے لیے تمام گاؤس کی نگران کمیٹیوں کو پیغامات بھیجیں۔









