(سرینگر) حیدرپورہ جھڑپ کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم اس دوران عام لوگوں کوکسی قسم کی غضن نہیں پہنچنی چاہئے ۔ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے ہلاکتوں کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ اندھرا گاندھی کی 102وی جنم دن کے موقعے پرمنعقد کی گئی تقریب کے حاشئے پر ذررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے پردیش کانگریس کے صدرغلام احمدمیر نے حید رپورہ جھڑپ میں مارے گئے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ان ہلاکتوں کی ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے مقررہ وقت کے اندر تحقیقات ہونی چاہئے او رملوث افراد کوبے نقاب کیاجاناچاہئے، شفاف بنیادوں پرتحقیقات سے ہی دودھ کادودھ اور پانی کاپانی الگ ہوسکے ۔انہوں نے کہا جوڈیشل مجسٹریٹ تحقیقات واقعے پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے اور کانگریس کایہ مطالبہ ہے کہ ہائی کورٹ کے موجودہ جج کے مطابق ہی تحقیقات ہونی چا ہئے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے روز اول سے ہی مطالبہ رہا ہے کہ نعیش ان کے لواحقین کوسونپ دی جائے تاکہ وہ ان کی آخری رسومات ادا کرسکیں۔










